وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کے فصیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، منی پور کے عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہاں مسائل کا پرامن حل نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ منی پور میں بے چینی اور تشدد کا ایک دور رہا ہے اور خواتین کے وقار اور عزت پر حملے کی خبریں موصول ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کے عوام کچھ عرصے سے امن برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امن کے عمل کو آگے برقرار رکھا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا ،’’ ریاست اور مرکزی حکومت ان مسائل کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کررہی ہے اور آگےبھی کرتی رہے گی۔‘‘
— PMO India (@PMOIndia) August 15, 2023