وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت ‘آپریشن دوست’ کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کرتا رہےگا۔
ترکی میں بھارتی ٹیم کے ذریعہ ادا کئے جارہے کردار کے سلسلے میں وزارت خارجہ کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے،وزیراعظم نے ٹویٹ کیا:
‘‘ہماری ٹیمیں ‘آپریشن دوست’ کے ایک حصے کے طورپر دن رات کام کررہی ہیں۔وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی زندگی اور جائیداد کو بچانے کےلئے اپنا سب سے بہترین تعاون جاری رکھیں گی۔ان مشکل حالات میں ،بھارت ترکی کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔’’
Our teams are working day and night as a part of ‘Operation Dost.’ They will keep giving their best to ensure maximum lives and property are saved. In this critical time, India stands firmly with the people of Türkiye. https://t.co/FJT9ve4TYj
— Narendra Modi (@narendramodi) February 10, 2023