نئی دہلی، 7 اپریل: وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 اپریل 2021 کو سیشلز میں متعدد بھارتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے لیے، 8 اپریل، 2021 کو جمہوریہ سیشلز کے صدر عزت مآب وویل رامکلاواں کے ساتھ ایک اعلی سطحی ورچوئل تقریب میں حصہ لیں گے۔

اس اعلی سطحی ورچوئل پروگرام کے حسب ذیل مشتملات ہوں گے:

 

  1. سیشلز میں مجسٹریٹ عدالت کی نئی عمارت کا مشترکہ ای افتتاح۔
  2. سیشلز کوسٹ گارڈ کو فاسٹ پٹرول ویسل سونپنا۔
  3. ایک میگاواٹ شمسی توانائی کے پلانٹ کی حوالگی۔
  4. 10 ہائی امپیکٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹس (ایچ آئی سی ڈی پی) کا افتتاح۔

 

نئی مجسٹریٹ عدالت کی عمارت راجدھانی وکٹوریہ میں، بھارت کی سب سے بڑا شہری بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ہے جو سیشلز میں گرانٹ سے تعمیر کیا گیا ہے۔ مجسٹریٹ عدالت جدید عمارت ہے جو سیشلز کے عدالتی نظام کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کرے گی اور سیشلز کے لوگوں کو عدالتی خدمات کی بہتر فراہمی میں مدد دے گی۔

50 میٹر طویل فاسٹ پٹرول ویسل، جو جدید اور مکمل طور پر لیس بحری جہاز ہے، بھارت میں میسرز جی آر ایس ای، کولکاتا نے بنایا ہے، اور اس کی سمندری نگرانی کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کے لیے بھارتی گرانٹ کے تحت سیشلز کو تحفتاً دیا گیا ہے۔

سیشلز کے رومین ولا جزیرے میں 1 میگاواٹ کا زمین پر نصب شمسی توانائی کا پلانٹ شمسی پی وی ڈیموکریٹائزیشن پروجیکٹ' کے حصے کے تحت مکمل کیا گیا ہے جسے گرانٹ کے تحت بھارت نے سیشلز قائم کیا ہے۔

ورچوئل تقریب میں بھارت کے اعلی کمیشن کے ذریعے بلدیاتی اداروں، تعلیمی اور پیشہ ورانہ اداروں کے تعاون سے عمل درآمد کرنے والے 10 ہائی امپیکٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کی حوالگی بھی کی جائے گی۔

سیشلز کو وزیر اعظم کے 'ساگر' "خطے میں سب کے لیے تحفظ  اور ترقی" کے وژن میں مرکزی مقام حاصل ہے۔ ان اہم منصوبوں کا افتتاح بنیادی ڈھانچے، ترقیاتی اور سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے میں سیشلز کے قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے بھارت کے کردار کو ظاہر کرتا ہے اور بھارت کے عوام اور سیشلز کے مابین گہرے اور دوستانہ تعلقات کا شاہد ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.