وزیر اعظم مودی اور سعودی ولی عہد شہزادہ اور وزیر اعظم کے ستمبر 2023 میں کیے گئے فیصلے کے بعد اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی
وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے 100 بلین امریکی ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو فعال تعاون فراہم کرنے کے حکومت ہند کے پختہ ارادے کا اعادہ کیا
پٹرولیم، قابل تجدید توانائی، ٹیلی مواصلات اور اختراع جیسے شعبوں میں سرکاری اور نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تعمیری بات چیت ہوئی

سرمایہ کاری پر ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان  اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب  ڈاکٹر پی کے مشرا اور سعودی عرب کے  وزیر توانائی عزت مآب شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نےمشترکہ طور پر کی۔یہ میٹنگ آج ورچوئل طریقے سے  منعقدہوئی۔

دونوں فریق نے ٹاسک فورس کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا جائزہ لیا۔

پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر تعمیری بات چیت کی گئی جن میں ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل پلانٹس، نئی اور قابل تجدید توانائی، بجلی، ٹیلی مواصلات اور اختراعات شامل ہیں۔

دونوں فریق نے ان اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جن کا مقصد دو طرفہ سرمایہ کاری کو باہمی طور پر سودمند انداز میں فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ و وزیر اعظم کے دورہ کے دوران 100 بلین امریکی ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو فعال تعاون فراہم کرنے کے حکومت ہند کے پختہ ارادے کا اعادہ کیا۔

دونوں فریق نے بات چیت کو آگے بڑھانے اور مخصوص سرمایہ کاری کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے دونوں اطراف کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان باقاعدہ مشاورت پر اتفاق کیا۔ پیٹرولیم کے سکریٹری کی قیادت میں ایک بااختیار وفد تیل اور گیس کے شعبے میں باہمی طور پر سودمند سرمایہ کاری پر بات چیت کے لیے سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ سعودی وفد کو بھی ہندوستان میں سوورین ویلتھ فنڈ پی آئی ایف کا دفتر قائم کرنے کی دعوت دی گئی۔

پرنسپل سکریٹری نے اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی میٹنگ کے اگلے دور کے لیے سعودی عرب کے وزیر توانائی کو ہندوستان مدعو کیا۔

اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس ایک خصوصی ادارہ ہے جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ولی عہد شہزادہ و وزیر اعظم عزت مآب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ستمبر 2023میں ہندوستان کے سرکاری دورے کے دوران کیے گئے فیصلے کے بعد دو طرفہ سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہے۔ یہ  طرفین کے سینئر افسران پر مشتمل ہے، جس میں ہندوستان کے سی ای او نیتی آیوگ، اقتصادی امور ،کامرس،ایم ای اے، ڈی پی آئی آئی ٹی، پٹرولیم ، قدرتی گیس اوربجلی کے سکریٹریزشامل ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator

Media Coverage

India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi pays homage to Dr Harekrushna Mahatab on his 125th birth anniversary
November 22, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today hailed Dr. Harekrushna Mahatab Ji as a towering personality who devoted his life to making India free and ensuring a life of dignity and equality for every Indian. Paying homage on his 125th birth anniversary, Shri Modi reiterated the Government’s commitment to fulfilling Dr. Mahtab’s ideals.

Responding to a post on X by the President of India, he wrote:

“Dr. Harekrushna Mahatab Ji was a towering personality who devoted his life to making India free and ensuring a life of dignity and equality for every Indian. His contribution towards Odisha's development is particularly noteworthy. He was also a prolific thinker and intellectual. I pay homage to him on his 125th birth anniversary and reiterate our commitment to fulfilling his ideals.”