وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت – مشرق وسطیٰ- یوروپ اقتصادی گلیارے کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ امنگوں اور خوابوں کا سفر طے کرتے ہوئے تعاون، اختراع اور مشترکہ پیش رفت کا چراغِ راہ ثابت ہوگا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’ساجھا امنگوں اور خوابوں کا سفر طے کرتے ہوئے، بھارت – مشرق وسطیٰ- یوروپ اقتصادی گلیارہ امدادِ باہمی، اختراع اور ساجھا ترقی کا ایک چراغِ راہ ثابت ہوگا۔ جیسے جیسے تاریخ کے اوراق پلٹے جائیں گے، میں دعاگو ہوں کہ تب یہ گلیارہ تمام تر براعظموں میں انسانی کوشش اور اتحاد کا ایک ثبوت بن کر ابھرے ۔‘‘
Charting a journey of shared aspirations and dreams, the India-Middle East-Europe Economic Corridor promises to be a beacon of cooperation, innovation, and shared progress. As history unfolds, may this corridor be a testament to human endeavour and unity across continents. pic.twitter.com/vYBNo2oa5W
— Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2023