‘ایک صحت مند سیارہ ایک بہتر سیارہ ’کی کہاوت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کو بڑی ترجیح دے کر صحت کے شعبے میں فعال طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستان اس سلسلے میں عالمی کوششوں کو تقویت دے گا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے لکھا:
‘‘پیارے تلسی بھائی،
‘ایک صحت مند سیارہ ایک بہتر سیارہ ہے’۔ ہندوستان اس شعبے میں سرگرمی سے کام کر رہا ہے۔ ہم ٹیکنالوجی کو بھی مربوط کرنے کو بڑی ترجیح دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی ہم اس سلسلے میں عالمی کوششوں کو مضبوط بنائیں گے۔
@DrTedros”
Dear Tulsi Bhai,
— Narendra Modi (@narendramodi) November 19, 2024
A healthy planet is a better planet. India is working actively in this sector. We are attaching great priority to integrating technology too. At the same time, we will strengthen global efforts in this regard. @DrTedros https://t.co/yipGKox1uV