ہندوستانی صنعت کار جناب وشال سکّا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے اس ملاقات کو ایک بصیرت آمیز بات چیت قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان اختراع اور نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) میں قیادت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں نے اے آئی اور ہندوستان پر اس کے اثرات اور آنے والے وقت کے لیے کئی ضروری امور پر تفصیلی اور وسیع بحث کی ہے۔
وشال سکّا کی ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
"یہ واقعی ایک بصیرت انگیز ملاقات تھی ۔ ہندوستان اختراع اور نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اے آئی کے شعبہ میں قیادت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
It was an insightful interaction indeed. India is committed to taking the lead in AI, with a focus on innovation and creating opportunities for the youth. https://t.co/s0Ok9AE09A
— Narendra Modi (@narendramodi) January 4, 2025