وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بھارت توانائی اور ہمہ گیر نمو میں مزید آگے بڑھنے کے معاملے میں خود کفیل بننے کے لیے پابند عہد ہے۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ذریعہ ، بھارت کے دنیا کے تیسرے سب سے بڑے توانائی صارف، تیل کے تیسرے سب سے بڑے صارف، ایل پی جی کے تیسرے سب سے بڑے صارف، ایل این جی کے چوتھے سب سے بڑے درآمدکار، چوتھے سب سے بڑے ریفائنر اور دنیا کی چوتھی سب سے بڑی موٹر گاڑی منڈی بننے کے بارے میں کیا گیا ایک ٹوئیٹ ساجھا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛
’’بھارت توانائی اور ہمہ گیر نمو میں اضافہ کے معاملے میں خودکفیل بننے کے لیے پابند عہد ہے۔‘‘
India is committed to self-reliance in energy and furthering sustainable growth. https://t.co/Eq4qe7mzlT
— Narendra Modi (@narendramodi) March 15, 2023