وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آئی ایم ایف کی ترقی کی پیش گوئی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر ایک امید کی جگہ، ترقی اور اختراع کا ایک پاور ہاؤس ہے۔ جناب مودی نے کہاکہ یہ ہمارے لوگوں کی طاقت اور ہنر مندی کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہم بھارت کی خوشحالی کی سمت اپنے سفر کو جاری رکھیں گے ، اپنی اصلاحات کی رفتار کو مزید قوت بخشیں گے۔
آئی ایم ایف کے ایکس تھریڈس کے جواب میں وزیراعظم نے کہا؛
’’اپنے عوام کی قوت اور ہنر مندی کی طاقت سے بھارت عالمی سطح پر امید کی جگہ ،ترقی اور اختراع کا پاور ہاؤس ہے۔ ہم بھارت کی خوشحالی کی سمت اپنے سفر کو جاری رکھیں گے ،اپنی اصلاحات کی رفتار کو مزید قوت بخشیں گے۔
Powered by the strength and skills of our people, India is a global bright spot, a powerhouse of growth and innovation. We will continue to strengthen our journey towards a prosperous India, further boosting our reforms trajectory. https://t.co/CvHw4epjoZ
— Narendra Modi (@narendramodi) October 10, 2023