ہند- فرانس مشترکہ بیان

Published By : Admin | September 10, 2023 | 17:26 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی- 20 لیڈرز سمٹ کے دوران لنچ کے موقع پر جمہوریہ فرانسیسی جمہوریہ کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکروں سے  ایک  دو طرفہ ملاقات کی۔  دونوں لیڈروں نے پیرس میں جولائی 2023 میں  ہونے والی اپنی  گزشتہ ملاقات  سے اب تک  دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی، جائزہ لیا اور اس کا  جائزہ لیا۔ انہوں نے اہم بین الاقوامی اور علاقائی  معاملات  پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

صدر میکروں کا یہ ہندوستانی دورہ 13-14 جولائی 2023  کے  وزیراعظم مودی کے پیرس کے تاریخی دورے کے بعد ہواہے، جس میں  14 جولائی 2023 کو فرانس کے قومی دن کے موقع پر  انہیں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا تھا۔ یہ موقع   ہند-فرانس اسٹریٹجک  شراکت داری کی 25 ویں سالگرہ کا بھی تھا۔

گہرے اعتماد، مشترکہ اقدار، خودمختاری اور اسٹریٹجک خودمختاری پر یقین، اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج بین الاقوامی قانون اور اصولوں کے تئیں پختہ عزم، ملٹی لیٹرالازم  پختہ اعتماد اور ایک مستحکم کثیر قطبی دنیا کے لئے باہمی کوشش پر قائم ہند- فرانس  شراکت کی مضبوطی کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں لیڈروں نے علاقائی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنے تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی نظام کی  تشکیل نو کرنے والے  پرہنگام ادوار  کے دوران ’وسودھیو کٹمبکم‘ یعنی ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کے پیغام کو لے کر، اجتماعی طور پر اچھائی کی طاقت کے طور پر کام کرنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

’ہورائزن 2047‘ روڈ میپ، انڈو پیسیفک روڈ میپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے  دیگر نتائج کو  حالیہ غور طلب معاملات بناتے ہوئے  دونوں  لیڈروں  دفاع، خلائی، ایٹمی توانائی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، اہم ٹیکنالوجی، آب  و ہوا کی  تبدیلی، تعلیم، اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں تعاون کے نئے اور شاندار مقاصد کے نفاذ  کے بارے میں  مجموعی پیش رفت اور آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہند بحرالکاہل خطے اور افریقہ میں ہند-فرانس شراکت داری پر بھی اپنی بات چیت کو آگے بڑھایا، جس میں بنیادی ڈھانچہ، کنکٹی وٹی، توانائی، حیاتیاتی تنوع، پائیداری اور صنعتی پروجیکٹ شامل ہیں۔ انہوں نے ہندوستان اور فرانس کے ذریعہ شروع کیے گئے بین الاقوامی شمسی اتحاد کے فریم ورک اور آفات سے بچنے والے انفراسٹرکچر کے لئے اتحاد میں اپنے تعاون کے ذریعہ  ہند بحرالکاہل  خطے کے لئے سولیوشنز  فراہم کرانے  کے  اپنے رول کا بھی ذکر کیا۔

صدر میکروں نے مشن چندریان 3 کی ہندوستان کی کامیابی پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد  پیش کی۔ دونوں لیڈروں نے ہند-فرانس خلائی تعاون کی چھ دہائیوں کو یاد کیا اور جون 2023 میں پہلے اسٹریٹجک خلائی مذاکرات کے انعقاد کے بعد سے ہونے والی  پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے  مضبوط ہند- فرانس سول  نیوکلیائی تعلقات، جیتا پور نیوکلیائی پلانٹ پروجیکٹ کے بارے میں بات چیت میں اچھی پیش رفت کا اعتراف کیااور ایس ایم آر اور اے ایم آر ٹیکنالوجیز کو مشترکہ طور پر تیار کرنے کے لیے شراکت داری قائم کرنے کے  واسطے  دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے دونوں اطراف کے مسلسل تعلقات کے ساتھ ساتھ  ایک ڈیڈیکیٹیڈ  ڈکلیریشن  آف انٹینٹ  پر  آئندہ دستخط کئے جانے  کا خیر مقدم کیا۔  فرانس نے نیوکلیائی سپلائر گروپ میں ہندوستان کی رکنیت کے لیے اپنی ثابت قدم اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں لیڈروں نے جدید دفاعی ٹیکنالوجیز اور پلیٹ فارمز کے ڈیزائن، ترقی، جانچ اور تیاری میں شراکت داری کے ذریعے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور ہند بحرالکاہل خطے  اور اس سے باہر کے تیسرے ممالک سمیت ہندوستان میں پروڈکشن کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے دفاعی صنعتی روڈ میپ کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی زور دیا۔

ڈیجیٹل، سائنس، ٹیکنولوجیکل اختراع، تعلیم، ثقافت، صحت اور ماحولیاتی  تعاون جیسے شعبوں پر زور دیتے ہوئے، دونوں لیڈروں نے ہند بحرالکاہل خطے کے لیے ہند-فرانس کیمپس کے ماڈل پر، ان دائرہ کار میں ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے اور عجائب گھروں کی ترقی میں مل کر کام کرنے کے عزم کا  بھی اعادہ کیا۔

وزیر اعظم مودی نے جی- 20 کی ہندوستان کی صدارت کے لیے فرانس کی مسلسل حمایت کے  واسطے  صدر میکروں کا شکریہ ادا کیا، جس نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور مزید مستحکم عالمی نظم کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں جامعیت، اتحاد اور ہم آہنگی کو آگے بڑھایا ہے۔ ہندوستان اور فرانس نے  جی- 20  میں افریقی یونین کی رکنیت کا  بھی خیرمقدم کیا اور افریقہ کی ترقی، خوشحالی اور ڈیولپمنٹ کے لیے  افریقی یونین  کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.