ہند-فرانس انڈو-پیسفک روڈ میپ

Published By : Admin | July 14, 2023 | 23:10 IST

ہندوستان اور فرانس اسٹریٹجک طور پر واقع رہائشی طاقتیں اور کلیدی  شراکت دار ہیں جن کا ہند بحرالکاہل خطے سے گہرا تعلق ہے۔ بحر ہند میں ہند-فرانس شراکت داری ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم مرکز بن چکی ہے۔ سال 2018 میں، ہندوستان اور فرانس نے ’بحر ہند کے علاقے میں ہند-فرانس تعاون کے مشترکہ اسٹریٹجک وژن‘ پر اتفاق کیا تھا۔ اب ہم بحرالکاہل تک اپنی مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

ہمارے دونوں ملک ایک آزاد، کھلے، جامع، محفوظ اور پرامن ہند بحرالکاہل خطے میں یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا تعاون ہمارے اپنے اقتصادی اور سلامتی کے مفادات کو محفوظ کرنا؛ عالمی مشترکات تک مساوی اور مفت رسائی کو یقینی بنانا؛ خطے میں خوشحالی اور پائیداری کی شراکت داری کی تعمیر؛ بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کو آگے بڑھانا؛ اور، خطے اور اس سے باہر دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے ساتھ، خطے میں ایک متوازن اور مستحکم نظم قائم کرنا چاہتا ہے۔

وزیر اعظم مودی کے ساگر (علاقے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے وژن اور صدر میکروں کے فرانس کی ہند بحرالکاہل حکمت عملی میں بیان کردہ سلامتی اور تعاون کے وژن میں کافی حد تک ہم آہنگی ہے۔ ہمارا تعاون جامع ہے اور اس میں دفاع، سلامتی، اقتصادی، کنیکٹیویٹی، انفراسٹرکچر، پائیداری اور انسانوں پر مرکوز ترقی شامل ہے۔

ہمارا دوطرفہ تعاون ہماری باہمی سلامتی کو آگے بڑھاتا ہے اور ہند بحرالکاہل خطے میں امن اور استحکام کی حمایت کرتا ہے۔ ہمارا تعاون سمندر کی تہہ سے خلاء تک پھیلا ہوا ہے۔ ہم اپنے تبادلوں کو مزید گہرا کرنا جاری رکھیں گے، حالات اور ڈومین کی آگاہی پر تعاون کریں گے، پورے خطے میں سمندری تعاون کو تیز کریں گے جیسا کہ ہم جنوبی مغربی بحر ہند کے علاقے میں خطے کے شراکت دار ممالک کے ساتھ رابطے میں کرتے ہیں۔ ہم فوجیوں کے بحری دوروں میں بھی اضافہ کریں گے اور ہندوستان میں دفاعی صنعتی صلاحیتوں کو فروغ دیں گے اور مشترکہ طور پر دوسرے ممالک کی ضروریات کو پورا کریں گے۔ ہم لا -ری یونین، نیو کیلیڈونیا اور فرانسیسی پولی نیشیا کے فرانسیسی سمندر پار علاقوں سمیت اور خطے اور اس سے باہر کے دیگر ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ اپنے جامع تعاون کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔

ہم خطے کے ممالک بشمول افریقہ، بحر ہند کے علاقے، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل میں ترقیاتی تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ ہم آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے کثیر فریقی انتظامات کو مضبوط کریں گے اور خطے میں نئے انتظامات بنائیں گے۔ ہم علاقائی فورمز جیسے کہ انڈین اوشن رم ایسوسی ایشن، انڈین اوشن نیول سمپوزیم، انڈین اوشن کمیشن، جبوتی کوڈ آف کنڈکٹ، اے ڈی ایم ایم+ اور اے آر ایف میں اپنا تعاون مضبوط کریں گے۔

ہم ہندوستان میں آئی ایف سی-آئی او آر، یو اے ایاور ایٹلانٹا میں ای ایم اے ایس او ایچ، سیشلزمیں آر سی او سی، مڈغاسکر میں آر ایم آئی ایف سی اور سنگاپور میں آر ای سی اے اے پی کے ذریعے بحری سیکورٹی کوآرڈی نیشن کو مضبوط بنائیں گے۔ فرانس کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) میں شامل ہونے کی ہندوستان کی خواہش کی بھی حمایت کرتا ہے۔

ہم انڈو پیسیفک اوشن انیشیٹو کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے جس کا مقصد اس کے سات ستونوں کے تحت باہمی تعاون کے ذریعے خطے میں مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ سمندری وسائل کے ستون پر فرانس کی قیادت کے تحت، ہم دونوں فریقوں کی جانب سے مختلف دوطرفہ، علاقائی اور عالمی اقدامات کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ اور اس کے تحت عملی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، تاکہ سمندری وسائل کی پائیدار ترقی کے لیے ایک ماحولیاتی نظام بنایا جا سکے اور آئی یو یو فشنگ جیسی  سرگرمیوں سے مقابلہ کیا جا سکے۔

ہندوستان اور فرانس نے بین الاقوامی شمسی اتحاد کا آغاز کیا اور خطے میں قابل تجدید توانائیوں کی تعیناتی کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کی یہ بھی تجویز ہے کہ خطے میں اسٹارٹ اپس کو سولر ایکس چیلنج پروجیکٹ سے فائدہ پہنچے۔

ہندوستان اور فرانس انڈو پیسفک پارکس پارٹنرشپ کو لاگو کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں اور خاص طور پر بحرالکاہل کی ریاستوں کے لیے مینگرووز کے تحفظ کے اقدام کی حمایت کر رہے ہیں۔

دونوں فریق ہند- فرانس انڈو پیسفک ٹرائینگولر ڈیولپمنٹ کوآپریشن فنڈ کو حتمی شکل دینے پر کام کریں گے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے  بنیادی ڈھانچے سے متعلق اتحاد میں ہماری شراکت داری خطے کے لوگوں کے لیے، خاص طور پر چھوٹے جزیرے والی ریاستوں کے لیے ایک زیادہ لچکدار اور پائیدار مستقبل کی تعمیر میں مدد کرے گی۔ مزید برآں، فرانس ہندوستان کو کے آئی ڈبلیو اے پہل میں شامل ہونے کے لیے مدعو کرتا ہے، جو کہ ایک کثیر عطیہ دہندہ پروگرام ہے جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے لچک کو مضبوط بنانے اور بحرالکاہل میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے ٹھوس منصوبوں کے لیے آسان مالی امداد کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ہندوستان اور فرانس ہند-بحرالکاہل کے لیے انڈو-فرینچ ہیلتھ کیمپس قائم کرنے کے لیے کام کریں گے، جس کا مقصد اسے تحقیق اور اکیڈمی کے لیے ایک علاقائی مرکز بنانا ہے۔ بحر ہند میں تجربے کی بنیاد پر، ہم بحرالکاہل جزیرے کے شہریوں کے لیے کیمپس کھولنے پر غور کر سکتے ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ ہند-فرانس شراکت داری ہند بحرالکاہل خطے میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے انتظامات کا ایک اہم ستون اور ہند بحرالکاہل خطے کے پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے ناگزیر ہوگی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.