بھارت۔ آسٹریلیا ورچووَل سربراہ ملاقات

Published By : Admin | March 17, 2022 | 20:30 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب اسکاٹ موریسن 21 مارچ 2022 کو دوسری بھارت۔آسٹریلیا ورچووَل سربراہ ملاقات کا اہتمام کریں گے۔ یہ سربراہ ملاقات، 4 جون 2020 میں منعقد ہوئی اُس اولین تاریخی سربراہ ملاقات کے بعد منعقد ہونے جارہی ہے  جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے اسے جامع کلیدی شراکت داری کا درجہ دیا تھا۔

آئندہ منعقد ہونے والی ورچووَل سربراہ ملاقات کے دوران، قائدین جامع کلیدی شراکت داری کے سلسلے میں  مختلف پہل قدمیوں کے تحت ہوئی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے۔ یہ سربراہ ملاقات بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان متعدد شعبوں میں نئی پہل قدمیوں اور افزوں تعاون  کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔ توقع کی جاتی ہے کہ قائدین تجارت، اہم معدنیات، نقل مکانی و نقل و حرکت، اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں قریبی تعاون کا عہد کریں گے۔

قائدین کے ذریعہ باہمی مفادات پر مبنی علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیالات کیے جائیں گے۔ یہ سربراہ ملاقات دونوں ممالک کے ذریعہ اپنے باہمی تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی موضوعات پر اپنے قریبی تعاون  کو دی جانے والی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

بھارت۔ آسٹریلیا جامع کلیدی شراکت داری نے ترقی کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور دونوں ممالک کووِڈ۔19 وبائی مرض کے باوجود، سائنس اور تکنالوجی، دفاع، سائبر، اہم اور کلیدی اشیاء، آبی وسائل انتظام کاری، پبلک ایڈمنسٹریشن اور حکمرانی سمیت متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کو مسلسل قریبی تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم موریسن نے ماہ ستمبر 2021 میں واشنگٹن ڈی سی میں، کووِڈ۔19 وبائی مرض کے بعد ، کواڈ قائدین کی سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ ، اولین بہ نفس نفیس ملاقات کی تھی اور گلاسگو میں نومبر 2021 میں سی او پی 26 کے شانہ بہ شانہ، لچکدار سجزیرہ نما ممالک  کے  لیے بنیادی ڈھانچہ (آئی آر آئی ایس)کو مشترکہ طور پر لانچ کیا تھا۔

 

  • Babla sengupta December 28, 2023

    Babla sengupta
  • Laxman singh Rana May 27, 2022

    नमो नमो 🇮🇳🌷
  • Laxman singh Rana May 27, 2022

    नमो नमो 🇮🇳
  • ranjeet kumar April 20, 2022

    jay🙏🎉🎉
  • Vigneshwar reddy Challa April 12, 2022

    jai modi ji sarkaar
  • ranjeet kumar March 28, 2022

    jay sri ram🙏🙏🙏🙏
  • Vivek Kumar Gupta March 27, 2022

    जय जयश्रीराम
  • Vivek Kumar Gupta March 27, 2022

    नमो नमो.
  • Vivek Kumar Gupta March 27, 2022

    जयश्रीराम
  • Vivek Kumar Gupta March 27, 2022

    नमो नमो
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Bharat Tex showcases India's cultural diversity through traditional garments: PM Modi

Media Coverage

Bharat Tex showcases India's cultural diversity through traditional garments: PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister welcomes Amir of Qatar H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani to India
February 17, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi extended a warm welcome to the Amir of Qatar, H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani, upon his arrival in India.

|

The Prime Minister said in X post;

“Went to the airport to welcome my brother, Amir of Qatar H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani. Wishing him a fruitful stay in India and looking forward to our meeting tomorrow.

|

@TamimBinHamad”