بھارت نے جتنے تاریخی تمغے جیتے ہیں اس نے ہمارے دلوں کو خوشی سے بھر دیا ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے لاثانی مہمان نوازی کے لیے جاپان کی حکومت اور لوگوں کی تعریف کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں، ٹوکیو پیرالمپک کا ہمیشہ ایک مخصوص مقام رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قافلہ کا ہر ایک رکن چمپئن اور حوصلہ کا باعث ہے۔

وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کی لگاتار مدد کرنے کے لیے ان کے کوچ، سپورٹ اسٹاف اور اہل خانہ کی تعریف کی۔ انہوں نے  جاپان کے لوگوں، خاص کر ٹوکیو اور جاپانی حکومت کی تعریف کی کہ انہوں نے لاثانی مہمان نوازی کی اور ان اولمپکس کے ذریعے تحمل و یکجہتی کا ضروری پیغام پیغام پھیلایا۔

وزیر اعظم نے اپنے مسلسل کئی ٹوئٹ میں کہا:

’’ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں، ٹوکیو #Paralympics کا ہمیشہ ایک مخصوص مقام رہے گا۔ یہ کھیل ہر ہندوستانی کے ذہنوں پر ہمیشہ نقش رہیں گے اور کھلاڑیوں کی نسلوں کو کھیل کے لیے ترغیب دیتے رہیں گے۔ ہمارے قافلہ کا ہر ایک رکن چمپئن اور حوصلہ کا باعث ہے۔

بھارت نے جتنے تاریخی تمغے جیتے ہیں اس نے ہمارے دلوں کو خوشی سے بھر دیا ہے۔ میں اپنے کھلاڑیوں کے کوچوں، سپورٹ اسٹاف اور ان کے اہل خانہ کی تعریف کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے کھلاڑیوں کی لگاتار مدد کی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اپنی کامیابیوں کو بنیاد بناکر ہم کھیلوں میں مزید شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا، جاپان کے لوگ، خاص کر ٹوکیو اور جاپانی حکومت کی تعریف کی جانی چاہیے کہ انہوں نے لاثانی میزبانی کی اور اولمپکس کے ذریعے تحمل اور اتحاد کے ضروری پیغام کو پھیلایا۔‘‘

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"