وزیر اعظم نے افسر ٹرینیز کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت کی، تربیت کے دوران سیکھی گئی اہم چیزوں کے بارے میں بتایا
وزیر اعظم نے ٹرینیز افسران سے کہا کہ وہ اُمنگوں والے ضلع کے پروگرام کی کامیابی کے بارے میں مطالعہ کریں جو گلوبل ساؤتھ کی ترقی کی رفتار میں مدد کر سکتا ہے
وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی20 صدارت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ٹرینیز افسران سے جی20 میٹنگوں میں شرکت کے ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا

انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) کے 2022 بیچ کے ٹرینیز افسران نے آج 7 لوک کلیان مارگ پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ٹرینیز افسر ان کے ساتھ وسیع  تر امور پر بات چیت کی اور ان سے سرکاری ملازمت میں شامل ہونے کے بعد اب تک کے ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔ ٹرینیز  افسران نے اپنی تربیت کے دوران  سیکھی گئی چیزوں کے بارے میں بتایا جن میں  گاؤں کا دورہ ، بھارت درشن  اور  مسلح فورسز سے منسلک ہونے کے بارے میں بتایا۔  انہوں نے  جل جیون مشن اور پردھان منتری آواس  یوجنا  جیسی  سرکار کی بہت سی فلاحی اسکیموں کے تبدیلی  لانے والے اثرات کے بارے میں  بھی وزیراعظم کو بتایا ، جس کا انہوں نے براہ راست مشاہدہ کیا تھا۔

وزیر اعظم  نے فلاحی اسکیموں کی تکمیل کے تئیں حکومت کی توجہ کے بارے میں بتایا کہ  کس طرح اس کے نتیجے میں  بلا تفریق ہر ضرورت مند تک پہنچنے میں یہ  کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے ٹرینیز افسروں  پر زور دیا کہ  وہ امنگوں والے ضلع کے پروگرام کے نفاذ اور کامیابی کے بارے میں مطالعہ کریں  کیونکہ یہ  سمجھ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ان کی ترقی کی رفتار میں معاونت کے لئے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی20 صدارت  کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور  ٹرینیز  افسران سے جی20  کی میٹنگوں میں شرکت کے ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔ ماحولیات کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مشن لائف  (ماحولیات کے لئے طرززندگی ) کے بارے میں بتایا اور کہا کہ آب و ہوا میں تبدیلی کے مسئلے سے ہر ایک کے طرز زندگی میں تبدیلی کے ذریعے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکتا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.