بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اترپردیش کے عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا ، ساتھ ہی ساتھ یہ مقامی لوگوں کو دہلی جیسے شہروں سے مربوط بھی کرے گا۔ وزیر اعظم مودی نے اترپردیش کے چترکوٹ میں 296 کلو میٹر طویل بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا۔
یہ ایکسپریس وے بندیل کھنڈ خطے کو آگرہ ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے اور یمنا ایکپسریس وے کے توسط سے دہلی سے مربوط کرے گا ، ساتھ ہی ساتھ یہ ایکسپریس وے بندیل کھنڈ خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ ایکسپریس وے بندیل کھنڈ میں اترپردیش دفاعی گلیارے کے ساتھ مل کر اس خطے کے سماجی۔ اقتصادی منظرنامے، عالمی پیمانے دفاعی ساز و سامان کی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری میں اضافے اور مستقبل میں اس خطے کو ’میک ان انڈیا‘ کے مرکز کے طور پر ابھرنے میں معاون ثابت ہوگا۔