وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی قائدین کے اعلامیہ کو اختیار کیے جانے کی ستائش کی ہے اور انہوں نے جی 20 اراکین کی حمایت اور تعاون کے لیے ان سبھی کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے۔
نئی دہلی قائدین کے اعلامیے کی ڈجیٹل کاپی ساجھا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’نئی دہلی قائدین کے اعلامیے کو اختیار کیے جانے سے تاریخ رقم ہو چکی ہے۔ اتفاق اور جذبے کے ساتھ متحد، ہم ایک بہتر، زیادہ خوشحال، اور ہم آہنگ مستقبل کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ میں جی 20 کے تمام اراکین کا ان کی حمایت اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
History has been created with the adoption of the New Delhi Leaders’ Declaration. United in consensus and spirit, we pledge to work collaboratively for a better, more prosperous, and harmonious future. My gratitude to all fellow G20 members for their support and cooperation. https://t.co/OglSaEj3Pf
— Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2023