صحت مند بھارت

Published By : Admin | September 6, 2018 | 17:28 IST

’’حکومت ہند کے ذریعہ کیے جانے والے حفظان صحت کے اقدامات 50 کروڑ ہندوستانیوں پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔ اس امر کو یقینی بنایا جانا لازمی ہے کہ ہندوستان کے غریبوں کو غریبی کے شکنجے سے رہائی دلائی جائے کہ یہ غریبی حفظانِ صحت پر آنے والے اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔‘‘
وزیر اعظم مودی

ہر ہندوستانی شہری اعلیٰ معیاری حفظانِ صحت کی کفایتی سہولیات کا حقدار ہے۔ ایک شمولیتی سماج کی تشکیل میں حفظانِ صحت کو کلیدی عنصر تصور کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سرکار نے ایک صحت مند ہندوستان کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

ماؤں اور بچوں کی صحت

پردھان منتری سرکشت ماترتو ابھیان میں تمام حاملہ خواتین کو مہینے کی 9 تاریخ کو ماقبل زچگی جامع اور معیاری مفت دیکھ بھال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ماں اور بچے کی بہتر صحت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر کے 13,078 سے زائد صحت اداروں میں 1.3 کروڑ سے زائد خواتین کی ماقبل زچگی جانچ کی گئی۔ علاوہ ازیں 80.63 لاکھ حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری بھی کی گئی ہے۔ جانچ کے دوران 6.5 لاکھ سے زائد ایسی خواتین کی شناخت کی گئی جنہیں زچگی کے عمل میں شدید خطرات درپیش تھے۔

پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا کے تحت حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو مالی امداد دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے پہلے بچے کی زچگی سے پہلے اور بعد خاطر خواہ طریقے سے آرام کر سکیں۔ امید ہے کہ نقد 6,000 روپئے  سے پچاس لائے سے زائد حاملہ خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔

بچپن کے دن فرد کی آئندہ زندگی کی صحت کی بنیاد ہوتے ہیں۔ مشن اندرا دھنش کا مقصد 2020 تک ان تمام بچوں کو اپنے دائرہ کار میں شامل کرنا ہے جن کی ٹیکہ کاری نہیں کی جا سکی ہے یا جن کی ڈپتھیریا، کھانسی بلغم، ٹیٹنس، پولیو، تپ دق، چیچک، ہیپاٹائٹس بی کے تدارک کے لئے جزوی طور سے ٹیکہ کاری کی گئی ہے۔

مشن اندرا دھنش نے ملک کے 528 اضلاع میں اپنی خدمات کا چوتھا مرحلہ مکمل کر لیا ہے جہاں 81.78 لاکھ حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری اور 3.19 کروڑ بچوں کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔ ٹیکے کی پلانے والی دوا سے مؤثر حیثیت رکھنے والی آئی پی وی کا استعمال نومبر 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔ بچوں کو اب تک اس دوا کی تقریباً چار کروڑ خوراکیں پلائی جا چکی ہیں۔ روٹا وائرس ویکسین کا استعمال مارچ 2016 میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک بچوں کو اس ویکسین کی 1.5 کروڑ خوراکیں پلائی جا چکی ہیں۔  میزلس روبیلا (ایم آر) ٹیکہ کاری مہم فروری 2017 میں شروع کی گئی تھی جس میں تقریباً آٹھ کروڑ بچوں کی یہ ٹیکہ کاری کی گئی۔ پی سی وی کا آغاز مئی 2017 میں کیا گیا تھا جس کے تحت بچوں کو اس دوا کی 15 لاکھ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تدارکی حفظانِ صحت

تیزی سے بدلتی دنیا میں طرز زندگی سے پیدا ہونے والے امراض میں نمایاں طور سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فعال قیادت کے تحت یوگا ایک جن آندولن کی شکل اختیار کر چکاہے جس کے نتیجے میں دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کو صحت کے فوائد حاصل ہو چکے ہیں۔ 2015 سے ہر سال 21 جون کو عالمی یوم یوگا کے طور پر منایا جاتا ہے دنیا بھر میں جس کے تئیں دلچسپی اور اس میں شرکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سوئے تغذیہ ختم کرنے کی ایک مسلسل کوشش کے تحت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سرکار نے پوشن ابھیان شروع کیا تھا۔ یہ سوئے تغذیہ کی شکایت کے تدارک کے لئے شروع کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے جس میں کثیر شعبہ جاتی اقدامات شامل ہیں۔ اس کے تحت اجتماعی طور سے سوئے تغذیہ کے تدارک کے لئے تکنالوجی اور معینہ نظریے کو روبہ عمل لایا جا رہا ہے۔

کفایتی اور معیاری حفظانِ صحت

کفایتی اور معیاری حفظانِ صحت خدمات کو یقینی بناتے ہوئے محافظ حیات دواؤں سمیت 1084 لازمی ادویہ کو مئی 2014 کے بعد قیمتوں کے تعین کے نظام کے تحت لایا گیا ہے جس سے صارفین کو تقریباً 10,000 کروڑ روپئے کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔

جہاں تک پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی کیندروں کا تعلق ہے، ملک بھر میں 3,000 سے زائد ایسی دوکانیں کام کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں 50 فیصد سے زائد کی بچت ہو رہی ہے۔ امرت (علاج کے لئے کفایتی دوائیں اور بھروسے مند تنصیب) فارمیسیاں سرطان اور امراض قلب کے علاج کی دوائیں فراہم کراتی ہیں جس میں بازار کی شرحوں سے 60 سے  90فیصد تک کم قیمت پر تبدیلیٔ قلب کی جاتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار کے سبب، کارڈیاک اسٹنٹس اور نی امپلاٹس (گھٹنوں کی تبدیلی) پر آنے والے طبی اخراجات میں  50سے 70فیصد تک کمی ہوگئی ہے جس سے مریضوں کو زبردست مالی راحت ملی ہے۔

2016 میں شروع کیے جانے والے پردھان منتری نیشنل ڈایالیسس پروگرام کے تحت غریب مریضوں کو مفت سہولت فراہم کرائی جاتی ہے اور نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت سبھی مریضوں کو خدمات فراہم کرائی جاتی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت تقریبا 2.5 لاکھ مریضوں نے ان خدمات کا فائدہ اٹھایا ہے اور اب تک ڈائیلیسس کے 25 لاکھ سیشن ہو چکے ہیں۔ آج ملک میں 497 ڈائیلیسس اوپریشنال یونٹ / سینٹرس اور 3330 پوری طرح سے کارآمد ڈائیلیسس مشینیں موجود ہیں۔

آیوشمان بھارت

صحت کی دیکھ بھال پر آنے والے استطاعت سے زائد اخراجات کے نتیجے میں لاکھوں ہندوستانی غریبی کے شکنجے میں جکڑے جا چکے ہیں۔ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹروں میں صحت خدمات کی فراہمی کی وسیع تر صلاحیتیں موجود ہیں۔ آیوشمان بھارت کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ صحت شعبوں کے استحکام کے ساتھ معیاری حفظانِ صحت تک جامع اور کفایتی شرحوں پر معیاری حفظانِ صحت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا تھا۔یہ دنیا کا سب سے بڑا صحت بیمہ قدم ہے جس سے ہر کنبے کو پانچ لاکھ روپئے کے سالانہ کا صحت بیمے کی سہولت فراہم ہو سکے گی جس سے تقریباً  50 کروڑ افراد استفادہ کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ہی 1.5 لاکھ ضمنی مراکز اور پرائمری صحتی مراکز کو ہیلتھ اینڈ ویل نیس سینٹر (ایچ ڈبلیو سی) میں تبدیل کرنے کی کوشش بھی ہے جن کے ذریعہ پورے ملک میں جامع ابتدائی حفظانِ صحت کی خدمات دستیاب کرائی جا سکیں گی۔

آج ملک بھر میں حفظانِ صحت کے شعبے کی ڈھانچہ جاتی سہولیات کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جا رہا ہے۔
• اے آئی آئی ایم ایس جیسے 20 نئے سپر اسپیشلیٹی ہسپتال قائم کیے جا رہے ہیں۔
• گذشتہ چار برسوں کے دوران کل 92 میڈیکل کالج قائم کیے جا چکے ہیں، جس کے نتیجے میں ایم بی بی ایس کی 15,354 نشستوں کا اضافہ ہو چکا ہے۔
• 73 سرکاری میڈیکل کالجوں کی تازہ کاری کی جا رہی ہے۔
• 2014 سے اب تک مصروف کار اے آئی آئی ایم سے ہسپتالوں کو 1675 مزید اسپتالی بستر فراہم کرائے جا چکے ہیں۔
• سال 2017-18 کے دوران جھارکھنڈ اور گجرات میں دو نئے اے آئی آئی ایم اسپتال قائم کیے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
• پچھلے چار برسوں کے دوران کل 12,646 پوسٹ گریجیوٹ نشستوں (براڈ اینڈ سپر اسپیشلٹی کورس) کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

پالیسیاں اور قوانین

قومی صحت پالیسی 15 سال کے وقفے کے بعد 2017 میں تیار کی گئی تھی۔ اس میں تغیر پذیر سماجی۔ معاشی، وبائی امراض کے میدان میں ابھرتی چنوتیوں کے تدارک کا تعین کیا گیا ہے۔

شروع میں دماغی صحت کو ازحد نظرانداز کیا جانے والا میدان سمجھا جاتا تھا لیکن اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے اس کو خاطر خواہ اہمیت دی ہے۔ مینٹل ہیلتھ کیئر ایکٹ 2017 میں ہندوستان میں دماغی صحت کے لئے حقوق پر مبنی ایک قانونی نظام مرتب کیا گیا ہے، جس سے دماغی مسائل کے شکار لوگوں کے حقوق کی حفاظ کی غرض سے دماغی حفظانِ صحت کی فراہمی میں معیار اور مقدار کے نظام کو مستحکم کیا گیا ہے۔

بیماریوں کا خاتمہ

تپ دق (ٹی بی) ایک متعدی مرض ہے۔ دنیا بھر کے ٹی بی مریضوں کے چوتھائی حصے کے بقدر مریض ہندوستان میں موجود ہیں۔ 2030 تک ٹی بی کی وبا سے نجات کے لئے ترقی کے پائیدار نشانے معین کیے گئے ہیں۔ عالمی نشانوں کی تکمیل سے قبل ہندوستان میں ٹی بی کے مرض کے خاتمے کے لئے زبردست کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دواؤں سے حساس تپ دق کے علاج کے علاج کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار کے تحت چار لاکھ ڈی او ٹی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سرکار نے گھر گھر جاکر ٹی بی کے مرض کا پتہ لگانے کی مہم بھی شروع کی ہے۔ جس کے تحت ایکٹو کیس فائنڈنگ کے مطابق 5.5 کروڑ افراد میں ٹی بی کے مرض کے آثار پائے گئے ہیں۔ ٹی بی کا مرض انسان کی غذا اور آمدنی پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے کیونکہ اس میں مریض چلنے پھرنے کے لائق نہیں رہ جاتا۔ اس مرض کے علاج کی مدت کے دوران غذائی معاونت کے طور پر 500 روپئے ماہانہ کی راست نقدی منتقلی کا انتظام کیا گیا ہے۔

2018 تک جذام (کوڑھ) کے مرض کے خاتمے، 2020 تک خسرے کے مرض کے خاتمے اور 2025 تک ٹی بی کے مرض کے خاتمے کے پروگراموں پر عمل آوری کی جا رہی ہے۔ ہندوستان نے دسمبر 2015 کے عالمی نشانے سے قبل مئی 2015 میں ہی مادرانا اور نو مولودیت کے دوران ٹیٹنس کو ختم کرنے کی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India emerges as major hub for global capacity centers

Media Coverage

India emerges as major hub for global capacity centers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi’s Vision Fuels Delhi’s Development
April 12, 2024

“Delhi has the good fortune to get an opportunity of keeping the flag of nations' prestige flying high.”
- PM Narendra Modi as Delhi prepared to host the G20 Summit

The last ten years of Prime Minister Narendra Modi’s government have set in motion the creation of a New India—from rural to urban, from water to electricity, from houses to health, from education to employment, from castes to classes—a comprehensive plan bringing growth and prosperity to each doorstep.

The National Capital Territory of Delhi has emerged as a pivotal part of this dynamic developmental momentum spearheaded by PM Modi throughout this transformative decade.

The city has been at the heart of the infrastructural shift that has given a dedicated facelift to the entire nation. Today infrastructural marvels like Atal Setu, Chenab Bridge, Statue of Unity, and Zojila Tunnel dot India’s ever-evolving landscape.

With its focus on revamping transportation networks, upgrading urban amenities, and expanding digital infrastructure, the Modi government has launched an array of transformative initiatives. From railways, highways to airports, these initiatives have been key in galvanising inclusive and sustainable development across the length and breadth of the country.

The impressive expansion of the metro rail network has revolutionised urban commuting in India. From a mere 5 cities in 2014, the metro rail network now serves 21 cities across the nation—expanding from 248 km in 2014 to 945 km by 2024, with 919 km of lines under construction in 26 additional cities.

The Union Cabinet has recently approved two new corridors of Delhi Metro Phase-IV—Lajpat Nagar to Saket G-Block and Inderlok to Indraprastha. Both the lines have a combined length of over 20 kms with a project cost of over Rs. 8,000 crore (funding being sourced from the Union Govt, Govt of Delhi, and international agencies). The Inderlok- Indraprastha line will play a significant role in enhancing connectivity to the Bahadurgarh region of Haryana. Additionally, India’s first Namo Bharat train, operating on the Delhi-Meerut Regional Rapid Transit System (RRTS) corridor further underlines the Modi government’s commitment to enhancing regional connectivity and upgrading its transportation infrastructure.

Further, the Bharatmala Pariyojana envisages improved logistics efficiency and connectivity via the development of nearly 35,000 km of National Highway corridors. 25 greenfield high-speed corridors have been planned under the plan out of which four intersect with Delhi’s growing infra capacity: Delhi-Mumbai Expressway, Delhi-Amritsar-Katra Expressway, Delhi-Saharanpur-Dehradun Expressway, and the Urban Extension Road-II. The total project length sanctioned for Delhi is 203 km with an allocation of over Rs. 18,000 crore.

Over the past decade, the Modi government has consistently dedicated efforts towards augmenting capacity and decongestion of airports. After the IGI Airport Delhi became the first airport in the country to have four runways and an elevated taxiway, the expanded state-of-the-art Terminal 1 has also been inaugurated recently. In addition, the upcoming Noida International Airport (Jewar) shall further contribute to decongestion of the Delhi airport which is serving millions of passengers annually.

Besides, the inauguration of the New Parliament has further added civilisational yet modern connotations to the city’s landscape. Inauguration of the Yashobhoomi (India International Convention & Expo Centre) has given Delhi India’s largest convention and exhibition centre, offering a mixed purpose tourism experience. Along with Yashobhoomi, the Bharat Mandapam, a world-class convention and exhibition centre, showcases India to the world.

In terms of welfare, the Modi government has launched several schemes benefitting people hitherto on the margins of growth and development. Women’s safety in Delhi has been a key concern. To address the same, the Modi government strengthened the Criminal Law (Amendment) Act, 2013 by increasing the quantum of punishment for rape, including capital punishment for rape of a girlchild below the age of 12.

The Union Home Ministry established a separate Women Safety Division back in 2018. One-stop centers, Sakhi Niwas, Safe City Project, Nirbhaya Fund, SHe-Box, Investigation Tracking System for Sexual Offences, and Cri-MAC (Crime Multi-Agency Center) among others are significant additions in the government’s campaign towards women safety.

In addition, Swachh Bharat Mission, PM Ujjwala Yojana, PM Matru Vandana Yojana, and Beti Bachao Beti Padhao have further led to the empowerment of Nari Shakti in India.

As India becomes the 3rd largest startup ecosystem in the world, Delhi is also contributing significantly towards this development. Today over 13,000 DPIIT-recognised startups are functioning in Delhi even as the government is promoting self-employment through PM MUDRA Yojana with over 2.3 lakh loans sanctioned worth over Rs. 3,000 crore for FY2023-24 (as on 26.01.2024).

PM SVANidhi, which provides collateral free loans to street vendors, is supporting over 1.67 lakh beneficiaries in Delhi. Further, under the Aatmanirbhar Bharat Rozgar Yojana, launched in 2020 to incentivise employers for creation of new employment and restoration of loss of employment during Covid-19 pandemic, over 2.2 lakh employees benefitted in Delhi.

Further, nearly 30,000 houses have been sanctioned and completed in Delhi under PM Awas Yojana (Urban).

Air pollution has been a recurring problem for the people of Delhi. Conscious of this reality, the central government has launched the National Clean Air Programme as a national level strategy to reduce air pollution level across the country.

The Modi government's tenure over the last decade has brought about a remarkable transformation in Delhi across various fronts. From infrastructure development to governance reforms, from education to employment, the government's initiatives have left an indelible mark on the capital city. As Delhi continues on its journey of progress and development, the contributions of the Modi government are set to shape its future trajectory for years to come.