وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزراء کی کونسل کی حلف برداری کی تقریب 09 جون 2024 کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوئی۔ ہندوستان کے پڑوس اور بحر ہند کے علاقے کے رہنماؤں نے اعزازی مہمانوں کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں شرکت کرنے والے رہنمائوں میں سری لنکا کے صدر عزت مآب  جناب رانیل وکرما سنگھے؛ مالدیپ کے صدر، عزت مآب  ڈاکٹر محمد معزو؛ سیشلز کے نائب صدر، عزت مآب  جناب احمد عفیف؛ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ   شیخ حسینہ؛ ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب  جناب پراوند کمار جگناوتھ اپنی شریک حیات کے ساتھ؛ نیپال کے وزیر اعظم عزت مآب  جناب پشپاکمل دہل 'پرچنڈ'؛ اور بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب  جناب شیرنگ ٹوبگے مالدیپ، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان کے رہنما وزراء کے ہمراہ تھے۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں آنے والے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ان  قائدین نے انہیں  تاریخی مسلسل تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اپنی 'پڑوسی سب سے پہلے' پالیسی اور 'ساگر ویژن' کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی تیسری میعاد میں، ہندوستان ان ممالک کے ساتھ قریبی شراکت داری میں خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرتا رہے گا، جب کہ وہ 2047 تک وکست بھارت  کے اپنے ہدف کو حاصل کر رہا ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے خطے میں عوام سے عوام کے گہرے تعلقات اور رابطے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان عالمی میدان میں گلوبل ساؤتھ کی آواز کو بلند کرتا رہے گا۔

ان قائدین نے صدر  جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کی طرف سے راشٹرپتی بھون میں دی گئی ضیافت میں بھی شرکت کی۔  صدر جمہوریہ نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اور وزیر اعظم مودی کو قوم کی خدمت میں اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ ہندوستان کی جمہوری مشق نہ صرف اس کے لوگوں کے لئے فخر کا لمحہ ہے بلکہ دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لئے ایک تحریک ہے۔

وزیر اعظم اور وزراء کی کونسل کی تقریب حلف برداری کے اہم موقع پر ہندوستان کے پڑوس اور بحر ہند کے خطہ سے تعلق رکھنے والے لیڈروں کی شرکت خطے کے ساتھ ہندوستان کی دوستی اور تعاون کے گہرے رشتوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi