وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر گھر ترنگا مہم کے تئیں اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہر گھر ترنگا تحریک، پورے ہندوستان میں مقبول ہو گئی ہے، جو کہ ترنگے کے تئیں 140 کروڑ ہندوستانیوں کے گہرے احترام کی نشاندہی کرتی ہے۔
ایکس کی ایک پوسٹ میں، امرت مہوتسو ہینڈل نے، تمل ناڈو میں رامیشورم کے قریب منڈپم میں، انڈین کوسٹ گارڈ اسٹیشن پر، ہر گھر ترنگا مہم کے جشن کی جھلکیں شیئر کی ہیں۔
امرت مہوتسو کے ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے پوسٹ کیا۔
’’ #ہر گھر ترنگا پورے ہندوستان میں مقبول ہو گیا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ 140 کروڑ ہندوستانی ترنگے کے لیے گہرا احترام رکھتے ہیں۔‘‘
#HarGharTiranga has become popular all across India, indicating the deep respect 140 crore Indians have for the Tricolour. https://t.co/9bvZp5QKAg
— Narendra Modi (@narendramodi) August 14, 2024