نئیدہلی،03جولائی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں کینیا کے سابق وزیر اعظم اور حزب اختلاف کے لیڈر عزت مآب جناب ریلا اوڈنگا سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک دہائی قبل کے اس زمانے کی یادوں کا تذکرہ کیا ،جب انہوں نے گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کینیا کا دورہ کیا تھا۔اس کے جواب میں جناب اوڈنگا نے بھی 2009 اور 2012 میں اپنے سفر ہند کی خوشگوار یادوںکا تذکرہ کیا۔
اس ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں نے حال کے برسوںمیں ہند- کینیا تعلقات میں پیش رفت اور باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیالات کیا ۔