وزیر اعظم نے ایک ارب 30 کروڑ بھارتی عوام نیز خود اپنی جانب سے افغانستان کے ایک سو ویں یوم آزادی کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
سابق صدر نے مضبوط اور ہمہ گیر حمایت کے لئے بھارت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان غیر معمولی خیر سگالی پر مبنی تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے امن، تحفظ، استحکام،متحد، حقیقی معنوں میں آزاد اور ڈیموکریٹک افغانستان کے لئے بھارت کی جانب سے مسلسل حمایت کے عہد کو دوہرایا۔