وزیراعظم جناب نریندر مودی جنوبی افریقہ اور یونان کا اپنا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج بنگلورو پہنچنے۔ وزیراعظم نے جنوبی افریقہ میں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت  کی ، بعدازاں انھوں نے یونان کا دورہ کیا۔  اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے دونوں ملکوں میں کئی دو طرفہ میٹنگیں  کیں اور  بہت سے مقامی دانشور ان  اور رہنماؤں سے  ملاقاتیں بھی کیں۔ انھوں نے دونوں ممالک میں متحرک بھارتی برادری کے افراد سے  بھی ملاقات کی۔  وزیراعظم ، جنھوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چندریان -3 مون لینڈر کے چاند کی سطح پر اترنے کا مشاہدہ کیا تھا، آج اسرو ٹیم کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے بنگلورو پہنچے ہیں۔

 وزیراعظم مودی کا ایچ ایل ہوائی اڈے کے باہر والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر انھوں نےوہاں  جمع شہریوں سے  خطاب  کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب کا آغاز  جے جوان، جے کسان اور اس میں اضافہ کرتے ہوئے جے وگیان- جے انوسندھیان  کے نعرےسے کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ  بھارت کی اس کامیابی پر اسی طرح کا جوش و خروش ،میں نےجنوبی افریقہ اور یونان  میں بھی دیکھا۔

وزیراعظم ، اسرو ٹیم کے ساتھ ملاقات  کے لئے بے تاب نظر آئے اور اپنی اس  بے تابی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  میں نے اپنے دورے سے واپسی پر سب سے پہلے بنگلورو آنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نے پروٹوکول کی زحمت  نہ اٹھانے کی اپنی  درخواست  کے سلسلے میں تعاون کے لئے  گورنر صاحب، وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اپنے پرجوش استقبال اورلوگوں کے جوش و خروش کو  دیکھ کر  تمام شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ بعد میں  جناب مودی ایک روڈ شو کے دوران چندریان ٹیم کے ساتھ اسرو کے لئے روانہ ہوئے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi