Quoteحکومت نے اسٹارٹ اپس کے کلچر کی حوصلہ افزائی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے: وزیراعظم
Quoteاسٹارٹ اپ انڈیا کی یہ کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ آج کا ہندوستان متحرک، پراعتماد اور مستقبل کے لیے تیار ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج اسٹارٹ اپ انڈیا پروگرام کے نو سال مکمل کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ پچھلے نو سالوں میں، اس تبدیلی کے پروگرام نے لاتعداد نوجوانوں کو بااختیار بنایا ہے، اور ان کے اختراعی خیالات کو کامیاب اسٹارٹ اپس میں تبدیل کیا ہے۔ جناب  مودی نے اعادہ  کیا کہ ’’جہاں تک حکومت کا تعلق ہے، ہم نے اسٹارٹ اپس کے کلچر کی حوصلہ افزائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے‘‘۔وزیر اعظم جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا کی یہ کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ آج کا ہندوستان متحرک، پراعتماد اور مستقبل کے لیے تیار ہے۔ جناب مودی نے کہا’’میں اسٹارٹ اپ کی دنیا کے ہر نوجوان کی تعریف کرتا ہوں اور مزید نوجوانوں سے اس کی پیروی کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ یہ میری یقین دہانی ہے کہ آپ مایوس نہیں ہوں گے!‘‘ ۔

 

وزیر اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

’’آج، ہم اسٹارٹ اپ انڈیا کے 9 سال   کی تکمیل  کو منا رہے ہیں ، ایک تاریخی پہل جس نے اختراع ، صنعت کاری اور ترقی کی نئی تعریف کی ہے۔ یہ پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے، کیونکہ یہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے  کو آگے بڑھانے کے ایک طاقتور طریقے کے طور پر ابھرا ہے۔ پچھلے نو سالوں میں، اس انقلابی  پروگرام نے لاتعداد نوجوانوں کو بااختیار بنایا ہے اور ان کے اختراعی آئیڈیاز کو کامیاب اسٹارٹ اپس میں تبدیل کیا ہے۔‘‘

 

 

’’جہاں تک حکومت کا تعلق ہے، ہم نے اسٹارٹ اپس کے کلچر کی حوصلہ افزائی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ ہماری پالیسیوں نے  کاروبار کرنے میں آسانی ،وسائل تک زیادہ سے زیادہ رسائی اور سب سے اہم بات، ہر موڑ پر ان کی حمایت پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ہم اختراع اور انکیوبیشن مراکز کو فعال طور پر فروغ دے رہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان خطرہ مول لینے والے بن جائیں۔ میں ذاتی طور پر آنے والے اسٹارٹ اپ کے ساتھ باضابطہ  بات چیت کرتا رہا ہوں۔‘‘

 

 

اسٹارٹ اپ انڈیا کی یہ کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ آج کا ہندوستان متحرک، پراعتماد اور مستقبل کے لیے تیار ہے۔ جب ہم اس سفر کو منا رہے ہیں ، ہم ایک کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو ہر خواب کو بلند کرتا ہے اور آتم نربھر بھارت میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ میں اسٹارٹ اپ کی دنیا میں  ہر نوجوان کی تعریف کرتا ہوں۔ اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں  سے اپیل کرتا ہوں  کہ وہ اس کی پیروی کریں ۔  یہ میری یقین دہانی  ہے کہ آپ مایوس نہیں ہوں گے!‘‘

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption

Media Coverage

In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 24 فروری 2025
February 24, 2025

6 Years of PM Kisan Empowering Annadatas for Success

Citizens Appreciate PM Modi’s Effort to Ensure Viksit Bharat Driven by Technology, Innovation and Research