نئی دہلی ،22مارچ ،2021، سال 2020 کے لیے گاندھی امن انعام بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کے لیے دیا جارہا ہے۔ گاندھی امن انعام ہر سال دیا جاتا ہے اس کی شروعات بھارت سرکار نے مہاتما گاندھی کے 125ویں یوم پیدائش کی یاد میں 1995 میں کی تھی۔ یہ ایوارڈ قومیت، نسل، زبان اور ذات پات یا جنس کی تفریق کے بغیر تمام افراد کو دیا جاسکتا ہے۔

گاندھی امن انعام کی جیوری کے صدر وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہیں اور یہ دو سابق اہم شخصیات یعنی بھارت کے چیف جسٹس اور لوک سبھا میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پر مشتمل ہوتی ہے۔ دو سرکردہ ارکان بھی  جیوری کے ممبر  ہوتے ہیں یعنی لوک  سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا اور سلبھ انٹرنیشنل سوشل سروس آرگنائزیشن کے بانی جناب بندیشور پاٹھک۔

جیوری کی میٹنگ 19 مارچ 2021 کو ہوئی تھی اور سرگرم صلاح ومشورے کے بعد اتفاق رائے سے بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کو عدم تشدد اور دیگر گاندھیائی طریقوں سے سماجی، اقتصادی اور سیاسی تبدیلی لانے میں ان کے سرکردہ رول کے اعتراف میں سال 2020 کے گاندھی امن انعام کے لیے  منتخب کیا گیا۔

گذشتہ برسوں میں جن اہم شخصیات کو یہ انعام مل چکا ہے ان میں تنزانیہ کے سابق صدر ڈاکٹر جولیس نیریرے، وفاقی جمہوریہ جرمنی کے ڈاکٹر گرہارڈ فشر،  راما کرشنا مشن، بابا آمٹے (جناب مرلی دھر دیوی داس آمٹے)، جنوبی افریقہ کے سابق صدر ڈاکٹر نیلسن منڈیلا، گرامین  بینک آف بنگلہ دیش،جنوبی افریقہ کے آرچ بیشپ ڈیسمنڈٹوٹو، شری گاندھی پرساد بھٹ  اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن۔ حال ہی میں جنھیں یہ ایوارڈ دیا  گیا ہے ان میں وویکانند کیندر، بھارت (2015)، اکشیا پتر فاؤنڈیشن، بھارت اور سلبھ ا نٹرنیشنل (مشترکہ طور پر 2016 کا انعام)، ایکل ابھیان ٹرسٹ،  بھارت (2017) اور جناب یوہی سساکاوا، جاپان (2018)۔

یہ ایوارڈ ایک کروڑ روپئے، ایک توصیف نامے، ایک تختی اور ایک خوبصورت روایتی دستی چیز/ ہینڈلوم کی کسی شے پر مشتمل ہوتا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ بنگ بندھو انسانی حقوق اور آزادی کے علمبرار تھے اور وہ بھارتیوں کے لیے بھی ایک ہیرو کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بنگ بندھو کے ورثے اور فیضان نے دونوں ملکوں کی میراث کو زیادہ جامع اور گہرا کردیاہے اور یہ  کہ بنگ بندھو نے جو راستہ دکھایا تھا اس نے پچھلے عشرے میں  دونوں ملکوں کے لیے شراکت داری، ترقی اور خوشحالی کی مضبوط بنیاد  فراہم کی ہے۔

اب جب کہ بنگلہ دیش مجیب سال منا رہا ہے، بھارت کو بھی یہ فخر حاصل ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی حکومت  اور اس  کے عوام کے ساتھ مشترکہ طور پر بنگ بندھو کی وراثت کو یاد کرے۔

گاندھی امن انعام کے ذریعے بنگلہ دیش کی آزادی کو فیضان بخشنے، بڑی جدوجہد کے بعد پیدا ہونے وا لی، قوم کو استحکام  دینے، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی بنیاد رکھنے اور برصغیر ہند میں امن اور عدم تشدد کو فروغ دینے میں  بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کے  شاندار  اور بے مثال رول کوتسلیم کیا گیا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Oman, India’s Gulf 'n' West Asia Gateway

Media Coverage

Oman, India’s Gulf 'n' West Asia Gateway
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends compliments for highlighting India’s cultural and linguistic diversity on the floor of the Parliament
December 23, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended compliments to Speaker Om Birla Ji and MPs across Party lines for highlighting India’s cultural and linguistic diversity on the floor of the Parliament as regional-languages take precedence in Lok-Sabha addresses.

The Prime Minister posted on X:

"This is gladdening to see.

India’s cultural and linguistic diversity is our pride. Compliments to Speaker Om Birla Ji and MPs across Party lines for highlighting this vibrancy on the floor of the Parliament."

https://www.hindustantimes.com/india-news/regional-languages-take-precedence-in-lok-sabha-addresses-101766430177424.html

@ombirlakota