خوراک اور غذائی سلامتی کے لیے تاریخی فیصلہ:مرکز پی ایم جی کے اے وائی کے تحت فوڈ سبسڈی پر اگلے 5 برسوں میں تقریباً 11.80 لاکھ کروڑ روپےخرچ کرے گا
پی ایم جی کے اے وائی: تقریباً 11.80 لاکھ کروڑ روپے لاگت کے ساتھ 81.35 کروڑ افراد کے لیے دنیا کی سب سے بڑی فوڈ سیکیورٹی اسکیموں میں سے ایک
پی ایم جی کے اے وائی کے تحت پانچ سال تک مفت غذائی اجناس کا تسلسل، غریبوں اور کمزوروں کے لیے غذائی اجناس کی رسائی، استطاعت اور دستیابی کو مضبوط بنائے گا

وزیر اعظم کی قیادت والی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت تقریباً 81.35 کروڑ استفادہ کنندگان کو یکم  جنوری 2024 سے پانچ سال کی مدت کے لیے مفت اناج فراہم کرے گی۔

یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جس نے پی ایم جی کے اے وائی کو دنیا کی سب سے بڑی سماجی بہبود کی اسکیموں میں شامل کیا ہے جس کا مقصد 81.35 کروڑ افراد کے لیے خوراک اور غذائیت کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، جس کی تخمینہ لاگت 5 سال کی مدت میں 11.80 لاکھ کروڑ روپے ہے۔

یہ فیصلہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کےآبادی کی بنیادی خوراک اور غذائیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے ذریعے موثر اور مطلوب بہبود کی جانب مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ امرت کال کے دوران اس پیمانے پر غذائی سلامتی  کو یقینی بنانا ایک پرامنگ اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی زبردست کوششوں  میں اہم رول ادا کرے گا۔

پی ایم جی کے اے وائی کے تحت یکم جنوری 2024 سے 5 برسوں کے لیے مفت غذائی اناج (چاول، گندم اور موٹے اناج/جوار) خوراک کی سلامتی کو مضبوط کرے گا اور آبادی کے غریب اور کمزور طبقوں کی کسی بھی مالی مشکلات کو کم کرے گا۔ یہ ایک مشترکہ لوگو کے تحت 5 لاکھ سے زیادہ فیئر پرائس شاپس کے نیٹ ورک کے ذریعے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مفت غذائی اناج کی ترسیل میں ملک گیر یکسانیت فراہم کرے گا۔

یہ او این او آر سی -ون نیشن ون راشن کارڈ اقدام کے تحت مستفیدین کے لئے  ملک میں کسی بھی مناسب قیمت کی دکان سے مفت اناج لینے کی اجازت دینے کے لحاظ سے، زندگی گزارنے میں آسانی پیدا کرے گا۔ ڈیجیٹل انڈیا کے تحت ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کے ایک حصے کے طور پر یہ اقدام تارکین وطن کے لیے بہت زیادہ فائدے کا حامل ہے، جس میں  انٹرا اسٹیٹ اور انٹرا سٹیٹ پورٹیبلٹی  کے واجبات کی  سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مفت غذائی اجناس پورے ملک میں ون نیشن ون راشن کارڈ (او این او آر سی) کے تحت پورٹیبلٹی کے یکساں نفاذ کو یقینی بنائے گا اور اس انتخاب پر مبنی پلیٹ فارم کو مزید مضبوط کرے گا۔

پی ایم جی کے اے وائی کے تحت کھانے کے اناج کی تقسیم کے لیے پانچ سال کے لیے تخمینی خوراک کی سبسڈی 11.80 لاکھ کروڑ روپے کی ہوگی۔ اس طرح، مرکز تقریباً 11.80 لاکھ کروڑ  روپے پی ایم جی کے اے وائی کے تحت فوڈ سبسڈی کے طور پر  اگلے پانچ سالوں کی مدت کے  دوران خرچ کرے گا تاکہ مطلوبہ آبادی کو مفت اناج فراہم کیا جا سکے۔

یکم جنوری 2024 سے پی ایم جی کے اے وائی کے تحت پانچ سال کے لیے مفت غذائی اجناس کی فراہمی عزت  مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی قومی خوراک اور غذائی سلامتی  سے  نمبٹنے کے طویل مدتی عزم اور وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ مفت غذائی اجناس کی فراہمی معاشرے کے متاثرہ طبقے کی کسی بھی مالی مشکلات کو پائیدار طریقے سے کم کرے گی اور استفادہ کنندگان کے لیے صفر لاگت کے ساتھ طویل مدتی قیمتوں کے تعین کی حکمت عملی کو یقینی بنائے گی جو عوامی نظامی  تقسیم کی مؤثر رسائی کے لیے بہت ضروری ہے۔

مثال کے طور پر، ایک انتیودیہ خاندان کے لیے 35 کلو چاول کی اقتصادی لاگت 1371 روپے آتی ہے جب کہ 35 کلو گندم کی قیمت 946،  روپے بنتی ہے۔جو پی ایم جی کے اے وائی کے تحت حکومت ہند برداشت کر رہی ہے، اور خاندانوں کو اناج مکمل طور پر مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ اس طرح راشن کارڈ ہولڈرز کی ماہانہ بچت مفت کھانے کی وجہ سے اہم ہے۔

حکومت ہند کا قوم کے لوگوں کے ساتھ  مناسب مقدار میں معیاری غذائی اناج کی دستیابی کے ذریعے ان کی خوراک اور غذائی تحفظ تک رسائی کو یقینی بنا کر ایک باوقار زندگی مہیا کرانے کا عزم ہے۔ یہ اسکیم پی ایم جی کے اے وائی کے تحت آنے والے 81.35 کروڑ افراد کے لیے حکومت ہند کے عز،  کو پورا کرنے میں تعاون کرے گی۔

استفادہ کنندگان کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مطلوبہ آبادی کے لیے اناج کی رسائی، استطاعت اور دستیابی کے لحاظ سے غذائی سلامتی  کو مضبوط بنانے اور ریاستوں میں یکسانیت کو برقرار رکھنے کے لیے، یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ پی ایم جی کے اے وائی کے تحت پانچ سال کے لیے مفت اناج کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جو ہندوستان کے عزب مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ملک میں خوراک اور غذائیت کی سلامتی  کو مضبوط بنانے کی طرف لگن اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Modi blends diplomacy with India’s cultural showcase

Media Coverage

Modi blends diplomacy with India’s cultural showcase
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،23 نومبر 2024
November 23, 2024

PM Modi’s Transformative Leadership Shaping India's Rising Global Stature