نئیدہلی 14 اکتوبر۔ سابق وزیر اعظم جناب ایچ ڈی ویوگوڑانے گجرات میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کا دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ بنوانے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی یاددلایا کہ ماضی میں احمد آبادہوائی اڈے کا نام بدل کر سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ کیا گیا اور سردار ولبھ بھائی میموریل ، ان کے آبائی وطن ناڈیاڈ ، گجرات میں
قائم کیا گیا ہے ۔ بھارت کے مرد آہن کا دنیا کاسب سے اونچا مجسمہ تعمیر کرکے اس سلسلے کو منطقی اختتا م تک پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مجسمے کو مزید پرکشش بنایا گیا ہے اور دیسی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے لوگ ان مقامات کا دورہ کررہے ہیں اور اسٹیچو آف یونٹی نیز سردار سروور ڈیم کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریند ر مودی نے سابق وزیر اعظم جناب ایچ ڈی دیو گوڑا کے اسٹیچو آف یونٹی کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔