نئیدہلی۔08ستمبر 2018؛ نیپال کے سابق وزیراعظم اور نیپال کمیونسٹ پارٹی کے مشترکہ چیئرمین جناب پشپ کمل دہل پرچنڈ نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
دونوں لیڈروں نے ہند- نیپال تعلقات میں پیش رفت اور باہمی مفاد کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے اپنے گزشتہ تبادلہ خیال کا ذکر کیا اور جناب دہل کا ہند-نیپال تعلقات کو مستحکم کرنے کی غرض سے اہم خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا۔
اپنے گزشتہ دو دورۂ نیپال کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہند-نیپال تعلقات کو اعلیٰ سطحی تبادلۂ خیال سے تقویت حاصل ہوئی ہے۔