جاپان کے سابق وزیر اعظم عزت مآب جناب یوشی ہدے سوگا نے 24 مئی ، 2022 ء کو ٹوکیو میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔
انہوں نے ستمبر ، 2021 ء میں واشنگٹن ڈی سی میں کواڈ لیڈروں کی پہلی چوٹی میٹنگ کے موقع پر اپنی باہمی میٹنگ سمیت گذشتہ بات چیت کا ذکر کیا ۔ وزیر اعظم نے بھارت – جاپان تعلقات کو پختہ کرنے میں جناب سوگا کے تعاون کی ستائش کی ۔
دونوں لیڈروں نے بھارت – جاپان خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی ساجھیداری کو مزید مستحکم کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔ وزیر اعظم نے جاپانی ارکانِ پارلیمنٹ کے وفد کی قیادت کے لئے جناب سوگا کو بھارت آنے کی دعوت دی ۔
Glad to have met former PM @sugawitter in Tokyo. pic.twitter.com/9zdyWIBb8n
— Narendra Modi (@narendramodi) May 24, 2022