سابق اعلیٰ اقتصادی مشیر(سی ای اے) اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر کرشنامورتی وی سبرامنین نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پروفیسر سبرامنین کی تحریر اور پالیسی کے تئیں اپنے جذبے کوجاری رکھنے کے لئے ان کی تعریف کی۔
ایکس پر پروفیسر سبرامنین کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:
’’آپ سے مل کر خوشی ہوئی کرشنامورتی سبرامنین! ہمیشہ کی طرح، خیالات اور بصیرت سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آپ لکھنے اور پالیسی کی طرف اپنے جذبے کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔‘‘
Glad to have met you @SubramanianKri! As always, brimming with ideas and insights. Good to see you continue pursuing your passion towards writing and policy. https://t.co/ASeDKSCPFw
— Narendra Modi (@narendramodi) August 16, 2024