وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم تھی آن ٹونی ایبٹ سے ملاقات کی جو آسٹریلیا کے وزیراعظم کے ، بھارت کے لیے تجارت سے متعلق خصوصی ایلچی کی حیثیت سے 2 سے 6 اگست 2021 کے درمیان بھارت کے دورے پر ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے بھارت – آسٹریلیا جامع حکمت عملی شراکت داری کے پورے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے دو طرفہ تجارت ، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اور زیادہ اقتصادی تعاون سے دونوں ملکوں کو کووڈ – 19 عالمی وبا سے پیدا اقتصادی چیلنجوں سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور اس سے ایک مستحکم ، محفوظ اور خوشحال بھارت - بحرالکاہل خطے کے مشترکہ ویژن کو حقیقت کی شکل دینے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم مودی نے حالیہ دنوں میں بھارت –آسٹریلیا تعلقات میں زبردست فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعظم موریسن اور سابق وزیراعظم ایبٹ کے اہم تعاون کو سراہا۔
وزیر اعظم نے ، موریسن کے ساتھ پچھلے سال اپنی ورچوئل سمٹ کو یاد کیا اور انہوں نے جب بھی جلد از جلد حالات اجازت دیں بھارت میں وزیراعظم موریسن کو مدعو کیا۔
وزیراعظم مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے درمیان 4 جون ، 2020 کو سمٹ منعقد ہوئی تھی جس کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات ایک جامع دفاعی شراکت داری کی سطح تک پہنچے جس کے تحت باہمی فائدے کے لیے اور زیادہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کا عزم کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ دوطرفہ جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دوبارہ کام کاج شروع کیا جائے۔ تھی آن ٹونی ایبٹ کا موجودہ دورہ اس مشترکہ خواہش کا عکاس ہے۔