نئی دلّی، 09 جولائی/ متحدہ عرب امارات کے وزیر خار جہ عزت مآب شیخ عبد اللہ بن زائد النہیان نے، جو کہ بھارت کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں، گزشتہ روز وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ولی عہد شہزادے کی جانب سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے اپنے گزشتہ دورے کے دوران اپنے گرم جوش استقبال اور مہمان نوازی کو یاد کرتے ہوئے صدر اور ولی عہد شہزادے کی ہمہ گیر کامیابی، صحت اور شادمانی کے لئے وزیر خارجہ سے اپنی نیک خواہشات پیش کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ب اہمی تعلقات کے فروغ پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت۔ یو اے ای کے تعلقات جتنے بہتر اب ہیں، اتنے بہتر پہلے کبھی نہیں رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای کا نظریہ دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی مفاد میں تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، خوش حالی اور استحکام کا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے تجارت، اقتصادیات، توانائی، سیاحت اور عوام سے عوام کے درمیان روابط کے ساتھ یو اے ای کی قیادت کے ساتھ تمام سطحوں پر تعاون اور مل کر کام کرنے کے اپنے مضبوط عہد کا اعادہ کیا۔
Had a great meeting with UAE’s Foreign Minister, His Highness Sheikh Abdullah Bin Zayed Al Nahyan. We talked at length about further improving economic and cultural relations between India and UAE. @ABZayed pic.twitter.com/kD5tX3g7is
— Narendra Modi (@narendramodi) July 9, 2019