نئی دہلی،30 ؍ نومبر             ہند-جاپان خارجہ ودفاعی وزارتی مذاکرات(2+2)  کے افتتاحی اجلاس میں شامل ہونے کے لیے ہندوستان کے دورے پر آئے جاپان کے وزیر خارجہ جناب توشی متسو موتیگی اور وزیر دفاع جناب تارو کونو نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے دورے پر آئے  وزراء کا خیر مقدم کیا اور  اکتوبر 2018 میں جاپان میں منعقدہ 13ویں ہند-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس کے دوران خود اور جاپان کے وزیر اعظم آبے کے ذریعہ طے شدہ ہدف کو حاصل کرنے میں دونوں فریقوں کے سامنے ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ یہ اجلاس ہندوستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ حکمت عملی، سلامتی اور تحفظ کے شعبہ میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے لوگوں، خطے اور پوری دنیا کے مفاد کے لیے ہند-جاپان تعلقات کی مجموعی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل  اعلیٰ سطحی تبادلے، تعلقات کی گہرائی اور استحکام کی علامت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اور وزیر اعظم آبے دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ شراکت کو مستحکم کرنے پر بہت زور دیتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اگلے مہینے ہند-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم آبے کا ہندوستان میں استقبال کرنے کےمتمنی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان کے ساتھ ہندستان کا رشتہ ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہمارے نقطہ نظر کا ایک اہم جزو ہے اور اس کے ساتھ ہی ہندستان کی  ایکٹ ایسٹ پالیسی کا سنگ میل بھی ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator

Media Coverage

India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22 نومبر 2024
November 22, 2024

PM Modi's Visionary Leadership: A Guiding Light for the Global South