آزادی کے 75 سالہ جشن کے لیے 5 ستونوں کی فہرست پیش کی
سناتن بھارت کی شان اور جدید بھارت کی چمک کو ان تقریبات میں نمایاں کیا جانا چاہیے: وزیر اعظم
ہندوستان کے 130 کروڑ لوگوں کی حصہ داریہندوستان کی آزادی کے 75سالہ تقریبات کی بنیاد ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم، شری نریندر مودی کی قیادت میں آزادی کا 75 سالہ جشن، آزادی کا امرت مہوتسو منانے کی قومی کمیٹی نے آج اپنا پہلا اجلاس کیا۔ وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پینل سے خطاب کیا۔ اجلاس میں قومی کمیٹی کے متعدد ممبران نے شرکت کی جن میں گورنر، مرکزی وزراء، وزرائے اعلیٰ، سیاسی رہنما، سائنس دان، عہدیداران، میڈیا شخصیات، روحانی پیشوا، فنکار اور فلمی شخصیات، کھیلوں کی شخصیات، اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور افراد شامل تھے۔

اجلاس میں اپنی آراء اور تجاویز پیش کرنے والے قومی کمیٹی کے ممبران میں سابق صدر محترمہ پرتیبھا دیوی سنگھ پاٹل، سابق وزیر اعظم شری ایچ ڈی دیوگوڑا، شری نوین پٹنائک، شری ملیکارجن کھڑگے، محترمہ میرا کمار، محترمہ سمترا مہاجن، شری جے پی نڈا اور مولانا وحیدالدین خان شامل تھے۔ کمیٹی کے ممبران نے ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کی منصوبہ بندی اور تنظیم کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مہوتسو کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے مزید اجلاس ہوں گے اور آج موصول ہونے والی تجاویز اور آراء پر غور کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک 75 سالہ یوم آزادی کے موقع کو شان اور جوش کے ساتھ منائے گا جو اس موقع کی تاریخی نوعیت، عظمت اور اہمیت کو دکھاتا ہے۔انھوں نے کمیٹی کے ممبران کی طرف سے آنے والے نئے خیالات اور متنوع افکار کی ستائش کی۔ انہوں نے ہندوستان کے 75 سالہ آزادی کے مہوتسو کو ہندوستان کے عوام کے لیے وقف کیا۔

زیر اعظم نے کہا کہ 75 سالہ آزادی کے تہوار کو ایسا تہوار ہونا چاہیے، جس میں آزادی کی جدوجہد کی روح، شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ہندوستان کے قیام کے ان کے عہد کا تجربہ کیا جا سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس تہوار میں سناتن بھارت کی شان اور جدید ہندوستان کی چمک کو بھی پیش کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اس تہوار میں سنتوں کی روحانیت کی روشنی اور ہمارے سائنس دانوں کی صلاحیتیں اور طاقت بھی جھلکنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تقریب ان 75 سالوں کی ہماری کامیابیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی اور آئندہ 25 سالوں تک ہمارے لیے قرارداد کا فریم ورک بھی فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی سنکلپ جشن کے بغیر کامیاب نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ جب ایک سنکلپ جشن کی شکل اختیار کرلیتا ہے، تو لاکھوں کے وعدے اور توانائی شامل ہو جاتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 75 سال کا جشن 130 کروڑ ہندوستانیوں کی شرکت کے ساتھ کیا جانا ہے اور عوام کی یہ حصہ داری اس جشن کی بنیاد ہے۔اسحصہ داری میں 130 کروڑ ہم وطنوں کے جذبات، مشورے اور خواب شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ 75 سالہ جشن منانے کے لیے 5 ستونوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ہیں آزادی کی جدوجہد، 75 سال میں افکار، 75 سال میں حصولیابیاں، 75 سال میں کام اور 75 سال میں حل شامل ہیں۔ ان سب میں 130 کروڑ ہندوستانیوں کے خیالات اور جذبات شامل ہونے چاہئیں۔

وزیر اعظم نے کم معروف آزادی کے جنگجوؤں کی کہانیوں کو لوگوں تک پہنچانے اور ان کا احترام کیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کا ہر کونا ملک کے بیٹوں اور بیٹیوں کی قربانیوں سے لبریز ہے اور ان کی کہانیاں قوم کے لیے ابدی تحریک کا باعث ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ہر طبقے کی شراکت کو منظر عام پر لانا ہوگا۔ ایسے لوگ ہیں جو نسل در نسل ملک کے لیے بہت بڑا کام کر رہے ہیں، ان کے تعاون، سوچ اور نظریات کو قومی کاوشوں کے ساتھ مربوط کیے جانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تاریخی تہوار آزادی کے متوالوں کے خوابوں کو پورا کرنے کے بارے میں ہے، جو کہ ہندوستان کو ان کی خواہش کے مطابق اونچائی تک لے جانے کی کوشش ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ملک ایسی چیزیں حاصل کر رہا ہے جو چند سال قبل ناقابل تصور تھیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ جشن ہندوستان کی تاریخی شان و شوکت کے مطابق ہوگا

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi