نمامی گنگے میں تعاون کے لیے تحائف کی نیلامی کی جائے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں واقع نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ میں جاری ایک نمائش کے بارے میں پوسٹ کیا جس میں انہیں  دیے گئے متعدد تحائف اور نشانیوں کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ یہ تحائف اور نشانیاں انہیں بھارت بھر میں مختلف پروگراموں اور تقریبات کے دوران پیش کی گئیں اور یہ بھارت کی مالامال ثقافت، روایت اور فنکارانہ ورثے کا ثبوت ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح ان اشیاء کی نیلامی کی جائے گی اور اس سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگے پہل قدمی کے لیے تعاون فراہم کرے گی۔

جناب مودی نے ان لوگوں کے لیے ویب سائٹ کا لنک بھی ساجھا کیا جو ذاتی طور پر این جی ایم اے نہیں جا سکتے۔

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ایک نمائش جس کا آغاز آج @ngma_delhi  میں ہو رہا ہے، اس میں ان متعدد تحائف اور نشانیوں کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا جو ماضی قریب میں مجھے دی گئی تھیں۔

یہ اشیاء جو مجھے بھارت بھر میں مختلف  پروگراموں اور تقریبات کے دوران دی گئیں، بھارت کی مالامال ثقافت، روایت اور فنی ورثے کا ثبوت ہیں۔

ہمیشہ کی طرح، ان اشیاء کی نیلامی کی جائے گی اور ان سے ہونے والی آمدنی کو نمامی گنگے پہل قدمی میں بطور تعاون دیا جائے گا۔

انہیں حاصل کرنے کے لیے یہاں آپ کے پاس ایک موقع ہے! مزید معلومات کے لیے این جی ایم اے کا دورہ کریں۔  ان لوگوں کے لیے ویب سائٹ کا لنک ساجھا کر رہا ہوں جو ذاتی طور پر وہاں نہیں جا سکتے۔‘‘

pmmementos.gov.in

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi