وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پیرس اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے ہندوستانی دستے کے ساتھ بات چیت کی۔ نئی دہلی میں ان سے اِس ملاقات میں جناب مودی نے کھیلوں سے اُن کے تجربات سُنے اور کھیلوں کے میدان میں اُن کے کارناموں کی تعریف کی۔
جناب مودی نے کہا کہ پیرس جانے والا ہر کھلاڑی ایك چیمپئن ہے۔ حکومت ہند کھیلوں کی معاونت جاری رکھے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کھیلوں کا ایک اعلیٰ معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار ہو۔
مسلسل ایكس پوسٹوں میں وزیر اعظم نے کہا كہ:
پیرس اولمپکس میں ہمارے ملک کی نمائندگی کرنے والے ہندوستانی دستے کے ساتھ بات چیت کرکے خوشی ہوئی۔ کھیلوں سے اُن کے تجربات سنے اور کھیلوں کے میدان میں ان کے کارناموں کو سراہا۔
‘‘ہر کھلاڑی جو پیرس گیا وہ ایك چیمپئن ہے۔ حکومت ہند کھیلوں کی معاونت جاری رکھے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کھیلوں کا ایک اعلیٰ معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار كیا جائے۔’’
It was a delight to interact with the Indian contingent that represented our nation in the Paris Olympics. Heard their experiences from the games and lauded their feats on the sports field. pic.twitter.com/e0NmcbULYD
— Narendra Modi (@narendramodi) August 15, 2024
Every player who went to Paris is a champion. The Government of India will continue to support sports and ensure that a top-quality sporting infrastructure is built. pic.twitter.com/WhgID22Bps
— Narendra Modi (@narendramodi) August 15, 2024