یور ایکسی لینسی،

وزیراعظم ڈنمارک،

وفد کے ممبران ،

میڈیا کے دوستو،

گُڈایوننگ اور نمسکار

ایکسی لینسی پرائم منسٹر، میرے اور میرے وفد کے ڈنمارک میں شاندار استقبال اور میزبانی کے لئے آ پ کا اور آپ کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ۔ آپ کے خوبصورت ملک میں یہ میرا پہلا دورہ ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں مجھے آپ کا ہندوستان میں استقبال کرنے کا موقع حاصل ہوا۔ ان دونوں دوروں سے ہم اپنے تعلقات میں قربت لا پائے ہیں اور انہیں تیزرفتار بنا پائے ہیں۔ ہمارے دونوں ملک جمہوریت ، اظہار رائے کی آزادی اور قانون کی بالادستی جیسی قدروں کو توشیئرکرتے ہی ہیں، ساتھ میں ہم دونوں کی کئی تکمیلی طاقتیں بھی ہیں۔

دوستو،

اکتوبر 2020 میں انڈیا- ڈنمارک ورچوئل سمٹ کے دوران ہم نے اپنے تعلقات کو گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا درجہ دیا تھا۔ ہماری آج کی گفتگو کے دوران ہم نے اپنی گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے جوائنٹ ورک پلان کا جائزہ لیا۔

مجھے خوشی ہے کہ مختلف شعبوں میں ، خاص طور سے ، قابل تجدیدتوانائی، صحت، بندرگاہ، جہازرانی، سرکیولراکنامی اور واٹرمینجمنٹ کے شعبوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔200 سے زیادہ ڈنمارک کی کمپنیاں ہندوستان میں مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں – جیسے ہوائی توانائی، جہازرانی ، کنسلٹینسی ، خوراک کی ڈبہ بندی، انجینئرنگ ایسے کئی شعبےہیں۔انہیں ہندوستان میں بڑھتے ’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘ (کاروبار کرنے میں آسانی) اور بڑے پیمانے پر ہماری اقتصادی اصلاحات کا فائدہ مل رہا ہے۔ہندوستان کے انفراسٹرکچر سیکٹر اور گرین انڈسٹریز میں ڈنمارک کی کمپنیوں اور ڈینش پنشن فنڈز کے لئے سرمایہ کاری کے  بےشمار مواقع ہیں ۔

آج ہم نے بھارت- ای یو (یوروپی یونین) رشتوں،انڈو-پیسیفک اور یوکرین سمیت کئی علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہند-یوروپی یونین فری ٹریڈایگریمنٹ پر بات چیت جلد ہی ختم ہوگی۔ہم نے ایک آزاد، کھلے ، شمولیتی اور قانون پر مبنی انڈو- پیسیفک علاقے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ہم نے یوکرین میں فوری جنگ بندی اور مسائل کے حل کے لئے بات چیت اور حکمت عملی کا راستہ اپنانے کی اپیل کی۔ ہم نے ماحولیات کے شعبے میں اپنے تعاون پر بھی گفتگو کی۔ ہندوستان گلاسگو سی او پی – 26 میں کئے گئے عہد کو پورا کرنے کے لئے بھی پرعزم ہے۔ ہم آرکٹک خطے میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

ایکسی لینسی،

مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں ہندوستان اور ڈنمارک کے تعلقات نئی بلندیاں حاصل کریں گے۔ میں کل ہونے والی دوسری انڈیا- نارڈک سمٹ کی میزبانی کرنے کے لئے بھی آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اورآج ہندوستانی برادری کے پروگرام میں شامل ہونے کے لئے بھی میں ، کیونکہ آپ نے وہاں آنے کے لئے وقت نکالا، ہندوستانی برادری کے تئیں آپ کا کتنا پیار ہے اس کی یہ علامت ہے، اور اس کے لئے میں آ پ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شکریہ

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to distribute over 50 lakh property cards to property owners under SVAMITVA Scheme
December 26, 2024
Drone survey already completed in 92% of targeted villages
Around 2.2 crore property cards prepared

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute over 50 lakh property cards under SVAMITVA Scheme to property owners in over 46,000 villages in 200 districts across 10 States and 2 Union territories on 27th December at around 12:30 PM through video conferencing.

SVAMITVA scheme was launched by Prime Minister with a vision to enhance the economic progress of rural India by providing ‘Record of Rights’ to households possessing houses in inhabited areas in villages through the latest surveying drone technology.

The scheme also helps facilitate monetization of properties and enabling institutional credit through bank loans; reducing property-related disputes; facilitating better assessment of properties and property tax in rural areas and enabling comprehensive village-level planning.

Drone survey has been completed in over 3.1 lakh villages, which covers 92% of the targeted villages. So far, around 2.2 crore property cards have been prepared for nearly 1.5 lakh villages.

The scheme has reached full saturation in Tripura, Goa, Uttarakhand and Haryana. Drone survey has been completed in the states of Madhya Pradesh, Uttar Pradesh, and Chhattisgarh and also in several Union Territories.