یور ایکسی لینسی،
وزیراعظم ڈنمارک،
وفد کے ممبران ،
میڈیا کے دوستو،
گُڈایوننگ اور نمسکار
ایکسی لینسی پرائم منسٹر، میرے اور میرے وفد کے ڈنمارک میں شاندار استقبال اور میزبانی کے لئے آ پ کا اور آپ کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ۔ آپ کے خوبصورت ملک میں یہ میرا پہلا دورہ ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں مجھے آپ کا ہندوستان میں استقبال کرنے کا موقع حاصل ہوا۔ ان دونوں دوروں سے ہم اپنے تعلقات میں قربت لا پائے ہیں اور انہیں تیزرفتار بنا پائے ہیں۔ ہمارے دونوں ملک جمہوریت ، اظہار رائے کی آزادی اور قانون کی بالادستی جیسی قدروں کو توشیئرکرتے ہی ہیں، ساتھ میں ہم دونوں کی کئی تکمیلی طاقتیں بھی ہیں۔
دوستو،
اکتوبر 2020 میں انڈیا- ڈنمارک ورچوئل سمٹ کے دوران ہم نے اپنے تعلقات کو گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا درجہ دیا تھا۔ ہماری آج کی گفتگو کے دوران ہم نے اپنی گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے جوائنٹ ورک پلان کا جائزہ لیا۔
مجھے خوشی ہے کہ مختلف شعبوں میں ، خاص طور سے ، قابل تجدیدتوانائی، صحت، بندرگاہ، جہازرانی، سرکیولراکنامی اور واٹرمینجمنٹ کے شعبوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔200 سے زیادہ ڈنمارک کی کمپنیاں ہندوستان میں مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں – جیسے ہوائی توانائی، جہازرانی ، کنسلٹینسی ، خوراک کی ڈبہ بندی، انجینئرنگ ایسے کئی شعبےہیں۔انہیں ہندوستان میں بڑھتے ’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘ (کاروبار کرنے میں آسانی) اور بڑے پیمانے پر ہماری اقتصادی اصلاحات کا فائدہ مل رہا ہے۔ہندوستان کے انفراسٹرکچر سیکٹر اور گرین انڈسٹریز میں ڈنمارک کی کمپنیوں اور ڈینش پنشن فنڈز کے لئے سرمایہ کاری کے بےشمار مواقع ہیں ۔
آج ہم نے بھارت- ای یو (یوروپی یونین) رشتوں،انڈو-پیسیفک اور یوکرین سمیت کئی علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہند-یوروپی یونین فری ٹریڈایگریمنٹ پر بات چیت جلد ہی ختم ہوگی۔ہم نے ایک آزاد، کھلے ، شمولیتی اور قانون پر مبنی انڈو- پیسیفک علاقے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ہم نے یوکرین میں فوری جنگ بندی اور مسائل کے حل کے لئے بات چیت اور حکمت عملی کا راستہ اپنانے کی اپیل کی۔ ہم نے ماحولیات کے شعبے میں اپنے تعاون پر بھی گفتگو کی۔ ہندوستان گلاسگو سی او پی – 26 میں کئے گئے عہد کو پورا کرنے کے لئے بھی پرعزم ہے۔ ہم آرکٹک خطے میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔
ایکسی لینسی،
مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں ہندوستان اور ڈنمارک کے تعلقات نئی بلندیاں حاصل کریں گے۔ میں کل ہونے والی دوسری انڈیا- نارڈک سمٹ کی میزبانی کرنے کے لئے بھی آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اورآج ہندوستانی برادری کے پروگرام میں شامل ہونے کے لئے بھی میں ، کیونکہ آپ نے وہاں آنے کے لئے وقت نکالا، ہندوستانی برادری کے تئیں آپ کا کتنا پیار ہے اس کی یہ علامت ہے، اور اس کے لئے میں آ پ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔
شکریہ