نمو بدھائے!

نیپال کے وزیر اعظم عزت مآب جناب شیر بہادر دیوبا جی،محترمہ آرزو دیوبا جی، جلسے میں موجود حکومت نیپال کے وزراء، بڑی تعداد میں موجود بودھ بھکشو اور بودھ مت کے پیروکار،

مختلف ممالک کے معزز مہمانان،

خواتین و حضرات!

بدھ جینتی – کو پاون اوسر -  ما، یس سبھا - ما اپستھت، یہاں - ہرو سبے - لائی، سمپورن نیپال واسی – ہرولائی ، وشو کا سبے شردھالو - جن - لائی، لمبنیکو  پوتر بھومی باٹ ، بدھ پورنیما کو دھرے شبھ کامنا!

مجھے ماضی میں بھی ویشاکھ پورنیما کے دن بھگوان بدھ سے جڑے روحانی مقامات پر جانے کا موقع ملتا رہا ہے۔ اور آج بھارت کے دوست نیپال میں بھگوان بدھ کی مقدس جائے پیدائش لمبنی آنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

کچھ دیر پہلے مجھے مایا دیوی مندر میں درشن کا جو موقع مجھے ملا، وہ بھی میرے لئے ناقابل فراموش ہے۔ وہ جگہ، جہاں خود بھگوان بدھ نے جنم لیا ہو، وہاں کی توانائی، وہاں کا شعور، یہ ایک الگ ہی احساس ہے۔میں یہ دیکھ کر بھی خوشی ہوئی کہ اس مقام کے لئے میں نے 2014 میں مہابودھی درخت کا جو پودا نذر کیا تھا وہ اب بڑا ہوکر ایک درخت بن رہا ہے۔

ساتھیو،

چاہے پشوپتی ناتھ جی ہوں، مکتی ناتھ جی ہوں، چاہے جنک پور دھام ہو یا پھر لمبنی، میں جب جب نیپال آتا ہوں، نیپال اپنے روحانی آشیرواد سے مجھے ممنون کرتا ہے۔

ساتھیو،

جنک پور میں، میں نے کہا تھا کہ ’’نیپال کے بغیر ہمارے رام بھی ادھورے ہیں۔ ‘‘ مجھے پتہ ہے کہ آج جب بھارت میں بھگوان شری رام کا عالیشان مندر بن رہا ہے، تو نیپال کے لوگ بھی اتنی ہی خوشی محسوس کررہے ہیں۔

ساتھیو،

نیپال یعنی دنیا کے سب سے بلند پرورت- ساگر ماتھا کا ملک!

نیپال یعنی دنیا کے متعدد مقدس زیارت گاہوں، مندروں اور مٹھوں کا ملک!

نیپال یعنی دنیا کی قدیم تہذیب و ثقافت کو محفوظ رکھنے والا ملک!

نیپال آوندا، ملائی کنے راجنیتک بھرمن بھندا، الگ ایوٹا چھوٹے آدھیاتمک انوبھوتی ہنچھ۔

بھارت اور بھارت  کے لوگوں نے ہزاروں سالوں سے نیپال کو اسی نقطہ نظر اور عقیدت کے ساتھ دیکھا ہے۔ مجھے یقین ہے، ابھی کچھ وقت پہلے جب شیر بہادر دیوبا جی، محترمہ آرزو دیوبا جی، جب بھارت گئے تھے، اور جیسا ابھی دیوبا جی نے بیان کیا بنارس کا، کاشی وشوناتھ دھام کی یاترا کی تھی، تو انھیں بھی ایسا ہی احساس بھارت کے لئے ہونا بہت فطری ہے۔

ساتھیو،

یہ مشترکہ وراثت، یہ سانجھی سنسکرتی، یہ مشترکہ عقیدت اور مشترکہ محبت، یہی ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ اور یہ سرمایہ جتنا خوش حال ہوگا، ہم اتنی ہی مؤثر طریقے سے ساتھ مل کر دنیا تک بھگوان بدھ کا پیغام پہنچا سکتے ہیں، دنیا کو سمت دے سکتے ہیں۔ آج جس طرح سے عالمی حالات بن رہے ہیں، اس میں بھارت اور نیپال کی مسلسل مضبوط ہوتی دوستی، ہماری قربت، پوری انسانیت کے فائدے ےکا کام کرے گی۔ اور اس میں بھگوان بدھ کے تئیں ہم دونوں ہی ملکوں کی عقیدت، ان کے تئیں لامحدود عقیدت، ہمیں ایک دھاگے میں پروتی ہے، ہمیں ایک خاندان کا فرد بناتی ہے۔

بھائیو اور بہنو،

بدھ انسانیت کی اجتماعی تفہیم کا مجسمہ ہیں۔ بدھ بودھ بھی ہیں، اور بدھ شودھ بھی ہے۔ بدھ خیال بھی ہیں، اور بدھ سنسکار بھی ہیں۔ بدھ اس لیے خاص ہیں کیونکہ انھوں نے صرف اُپدیش نہیں دیئے بلکہ انھوں نے انسانیت کو روشن خیالی کا احساس دلایا۔ انھوں نے عظیم الشان ریاست اور انتہائی آسائشوں کو قربان کرنے کا حوصلہ کیا۔ یقیناً ان کی پیدائش کسی عام بچے کی طرح نہیں ہوئی تھی۔ لیکن انھوں نے ہمیں یہ احساس کروایا کہ حاصل کرنے سے بھی زیادہ اہمیت قربانی کی ہوتی ہے۔ قربانی سے ہی حصول یابی مکمل ہوتی ہے۔  اسی لیے وہ جنگلوں میں پھرے، انھوں نے تپسیا کی، تحقیق کی۔ اس خود شناسی کے بعد جب وہ علم کی معراج پر پہنچے تو انھوں نے کبھی بھی عوام کی بھلائی کے لیے کوئی معجزہ کرنے کا دعویٰ نہیں کیا، بلکہ بھگوان بدھ نے ہمیں وہ راستہ بتایا جو انھوں نے خود جیا تھا۔ اس نے ہمیں منتر دیا – ’’اپپ دیپو بھو بھک کھوے۔‘‘

"پرکشیہ بھکشو، گراہیم مدوچو، نہ تو گوروات۔"

یعنی اپنا چراغ خود بنو۔ میری بات کو بھی میری عزت کی وجہ سے نہ ماننا، بلکہ ان کی جانچ کریں اور انھیں اپنائیں۔

ساتھیو،

بھگوان بدھ سے جڑا ایک اور موضوع ہے، جس کا آج میں ضرور ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ ویشاکھ پورنیما کے دن لمبنی میں سدھارتھ کی شکل میں  بدھ کا جنم ہوا، اسی دن بودھ گیا میں وہ بودھ یعنی روشن خیالی حاصل کرکے بھگوان بدھ بنے۔ اور اسی دن کشی نگر میں ان کا مہاپری نروان ہوا۔ ایک ہی تاریخ، ایک ہی ویشاکھ پورنیما پر، بھگوان بدھ کے سفر زندگی کی یہ پڑاؤ محض اتفاق نہیں تھا۔ اس میں بدھ کا فلسفیانہ پیغام بھی ہے، جس میں زندگی، علم اور نروان تینوں ایک ساتھ ہیں۔ تینوں آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ یہ انسانی زندگی کا کمال ہے اور شاید اسی لیے بھگوان بدھ نے پورنیما کی اس مقدس تاریخ کا انتخاب کیا ہوگا۔ جب ہم انسانی زندگی کو اس کمال میں دیکھنا شروع کرتے ہیں تو تقسیم اور تفریق کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔ پھر ہم خود ’واسودھیو کٹم بکم‘ کی روح کو جینا شروع کر دیتے ہیں جو ’سروے بھونتو سکھینہ‘ سے لے کر ’بھوتو سبب منگلم‘ تک بدھ کی تعلیمات میں جھلکتی ہے۔ اسی لیے جغرافیائی حدود سے اوپر اٹھ کر، بدھ ہر کسی کے ہیں، ہر کسی کے لئے ہیں۔

ساتھیو،

میرا بھگوان بدھ کے ساتھ ایک اور رشتہ بھی ہے، جو کہ ایک شاندار اتفاق بھی ہے اور بہت خوشگوار بھی ہے۔ وہ جگہ جہاں میں پیدا ہوا، گجرات کے وڈ نگر، صدیوں پہلے بدھ مت کی تعلیم کا ایک عظیم مرکز تھا۔ آج بھی وہاں سے قدیم آثار نکل رہے ہیں، جن کے تحفظ کا کام جاری ہے۔ اور ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان میں ایسے کئی شہر ہیں، کئی شہر ہیں، کئی مقامات ہیں، جنھیں لوگ فخر سے اس ریاست کی کاشی کے طور پر جانتے ہیں۔ یہ بھارت کی خاصیت رہی ہے، اور اسی لیے آپ کو کاشی کے قریب سارناتھ سے میری قربت آپ بھی جانتے ہیں۔ بھارت میں سارناتھ، بودھ گیا اور کشی نگر سے لے کر نیپال میں لمبنی تک، یہ مقدس مقامات ہمارے مشترکہ ورثے اور مشترکہ اقدار کی علامت ہیں۔ ہمیں مل کر اس ورثے کو ترقی دینا ہے اور اسے مزید مالا مال کرنا ہے۔ ابھی ہمارے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے یہاں انڈیا انٹرنیشنل سنٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔ اس کی تعمیر انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن آف انڈیا کرے گی۔ ہمارے تعاون کے اس دہائیوں پرانے خواب کو پورا کرنے میں وزیر اعظم دیوبا جی کا اہم کردار ہے۔ لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے انھوں نے یہ زمین بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور اب اس منصوبے کی تکمیل میں ان کی طرف سے بھی بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے ہم سب ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ نیپال کی حکومت ترقی کے تمام امکانات کو محسوس کرتے ہوئے بدھ سرکٹ اور لمبنی کی ترقی کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کررہی ہے۔ نیپال میں لمبنی میوزیم کی تعمیر بھی دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کی ایک مثال ہے۔ اور آج ہم نے لمبنی بدھسٹ یونیورسٹی میں بدھ مت کے مطالعہ کے لیے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی چیئر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

ساتھیو،

بھارت اور نیپال کے متعدد تیرتھوں نے صدیوں سے تہذیب، ثقافت اور علم کی ایک وسیع روایت کو رفتار دی ہے۔ آج بھی دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند ہر سال ان زیارت گاہوں کو جاتے ہیں۔ ہمیں مستقبل میں ان کوششوں کو اور رفتار دینی ہوگی۔ ہماری حکومتوں نے بھیرہوا اور سنولی میں مربوط چیک پوسٹیں بنانے جیسے فیصلے بھی کیے ہیں۔ اس کا کام بھی شروع ہوچکا ہے۔ ان پوسٹوں کے بننے کے بعد سرحد پر لوگوں کی نقل و حرکت کی سہولت بڑھ جائے گی۔ بھارت آنے والے بین الاقوامی سیاح زیادہ آسانی سے نیپال آسکیں گے۔ نیز، اس سے تجارت اور ضروری اشیاء کی نقل و حمل میں تیزی آئے گی۔ بھارت اور نیپال، دونوں ہی ملکوں کے درمیان مل کر کام کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ ہماری ان کوششوں سے دونوں ممالک کے شہری مستفید ہوں گے۔

ساتھیو،

بھارت ر نیپال – بیچ – کو سمبندھ، ہمال جستیں اٹل چھ، ر ہمال جیتکے پرانو چھ۔

ہمیں اپنے فطری اور دیرینہ رشتوں کو ہمالیہ کی طرح نئی بلندی دینی ہے۔ خود و نوش، موسیقی، پرو – تہوار اور رسم و رواج سے لے کر خاندانی تعلقات تک، جن رشتوں کو ہم نے ہزاروں سالوں تک جیا ہے، اب انھیں سائنس، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر جیسے نئے شعبوں سے بھی جوڑنا ہے۔ میں مطمئن ہوں کہ بھارت اس سمت میں نیپال کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کام کررہا ہے۔ لمبنی بدھسٹ یونیورسٹی، کھٹمنڈو یونیورسٹی اور تریبھون یونیورسٹی میں بھارت کا تعاون اور کوششیں اس کی بہترین مثالیں ہیں۔ میں اس میدان میں اپنے باہمی تعاون کو وسعت دینے کے اور بھی بہت سے مواقع دیکھ رہا ہوں۔ ہم مل کر ان امکانات اور بھارت نیپال کے خوابوں کو پورا کریں گے۔ ہمارے قابل نوجوان کامیابی کی چوٹی پر چڑھیں گے اور پوری دنیا میں بدھ کی تعلیمات کے پیغامبر بنیں گے۔

ساتھیو،

بھگوان بدھ کا قول ہے – سپپ بدھہ پبج جھنتی، سدا گوتم- ساوکا۔ یساں دِوا چ رتتو چ، بھاونایے رتو منو۔ یعنی جو ہمیشہ دوستی کے جذبے میں، خیرسگالی میں لگے رہتے ہیں، گوتم کے وہ پیروکار ہمیشہ بیدار رہتے ہیں۔ یعنی وہی بدھ کے حقیقی پیروکار ہیں۔ اسی جذبے کو لے کر آج ہمیں پوری انسانیت کے لیے کام کرنا ہے۔ اسی احساس کے ساتھ ہمیں دنیا میں دوستی کو مضبوط کرنا ہے۔

بھارت ر نیپال – بیچ – کو مترتالے، یس مانویہ سنکلپ – لائی پُرا گرن، یسے گری ملیر کام، گری رہنے کوراما، ملائی پورن وشواس چھ۔

اسی جذبے کے ساتھ، ایک بار پھر آپ سب کو ویشاکھ پورنیما کی بہت بہت مبارکباد۔

نمو بدھائے!

نمو بدھائے!

نمو بدھائے!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi interacts with Rashtriya Bal Puraskar awardees
December 26, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi interacted with the 17 awardees of Rashtriya Bal Puraskar in New Delhi today. The awards are conferred in the fields of bravery, innovation, science and technology, sports and arts.

During the candid interaction, the PM heard the life stories of the children and encouraged them to strive harder in their lives. Interacting with a girl child who had authored books and discussing the response she received for her books, the girl replied that others have started writing their own books. Shri Modi lauded her for inspiring other children.

The Prime Minister then interacted with another awardee who was well versed in singing in multiple languages. Upon enquiring about the boy’s training by Shri Modi, he replied that he had no formal training and he could sing in four languages - Hindi, English, Urdu and Kashmiri. The boy further added that he had his own YouTube channel as well as performed at events. Shri Modi praised the boy for his talent.

Shri Modi interacted with a young chess player and asked him who taught him to play Chess. The young boy replied that he learnt from his father and by watching YouTube videos.

The Prime Minister listened to the achievement of another child who had cycled from Kargil War Memorial, Ladakh to National War Memorial in New Delhi, a distance of 1251 kilometers in 13 days, to celebrate the 25th anniversary of Kargil Vijay Divas. The boy also told that he had previously cycled from INA Memorial, Moirang, Manipur to National War Memorial, New Delhi, a distance of 2612 kilometers in 32 days, to celebrate Azadi Ka Amrit Mahotsav and 125th birth anniversary of Netaji Subash Chandra Bose, two years ago. The boy further informed the PM that he had cycled a maximum of 129.5 kilometers in a day.

Shri Modi interacted with a young girl who told that she had two international records of completing 80 spins of semi-classical dance form in one minute and reciting 13 Sanskrit Shokas in one minute, both of which she had learnt watching YouTube videos.

Interacting with a National level gold medal winner in Judo, the Prime Minister wished the best to the girl child who aspires to win a gold medal in the Olympics.

Shri Modi interacted with a girl who had made a self stabilizing spoon for the patients with Parkinson’s disease and also developed a brain age prediction model. The girl informed the PM that she had worked for two years and intends to further research on the topic.

Listening to a girl artiste who has performed around 100 performances of Harikatha recitation with a blend of Carnatic Music and Sanskrit Shlokas, the Prime Minister lauded her.

Talking to a young mountaineer who had scaled 5 tall peaks in 5 different countries in the last 2 years, the Prime Minister asked the girl about her experience as an Indian when she visited other countries. The girl replied that she received a lot of love and warmth from the people. She further informed the Prime Minister that her motive behind mountaineering was to promote girl child empowerment and physical fitness.

Shri Modi listened to the achievements of an artistic roller skating girl child who won an international gold medal at a roller skating event held in New Zealand this year and also 6 national medals. He also heard about the achievement of a para-athlete girl child who had won a gold medal at a competition in Thailand this month. He further heard about the experience of another girl athlete who had won gold medals at weightlifting championships in various categories along with creating a world record.

The Prime Minister lauded another awardee for having shown bravery in saving many lives in an apartment building which had caught fire. He also lauded a young boy who had saved others from drowning during swimming.

Shri Modi congratulated all the youngsters and also wished them the very best for their future endeavours.