صدر بائیڈن،
خاتون اول، ڈاکٹر جل بائیڈن،
مہمانان گرامی،
جوش و ولولہ سے بھرے ہند-امریکی میرے پیارے ساتھیوں،
آپ سب کو نمسکار!
سب سے پہلے، میں صدر بائیڈن کے پرجوش استقبال اور دور اندیش خطاب کے لیے ان کا تہ دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔
شکریہ، صدر بائیڈن، آپ کی دوستی کے لیے۔
دوستوں،
آج وائٹ ہاؤس مٹیں شاندار استقبالیہ تقریب کے، ایک طرح سے ہندوستان کے 140 کروڑ شہریوں کی عزت افزائی ہے، 140 کروڑ ہندوستانیوں کا امتیاز ہے۔ یہ اعزاز، امریکہ میں رہنے والے، 4 ملین سے زیادہ، ہند نژاد لوگوں کی بھی عزت افزائی ہے۔ اس عزت افزائی کےلیے، میں صدر بائیڈن اور ڈاکٹر جل بائیڈن کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دوستوں،
تقریباً تین دہائی قبل، ایک عام شہری کے طور پر، میں امریکہ کے دورے پر آیا تھا۔ اور اس وقت میں نے واہٹ ہاؤس کو باہر سے دیکھا تھا۔ وزیر اعظم بننے کے بعد تو، میں خود تو کئی باریہاں پر آیا ہوں۔ لیکن اتنی بڑی تعداد میں، ہند-امریکی برادری کے لیے، واہٹ ہاؤس کے دروازے، آج پہلی بار کھولے گئے ہیں۔ ہندوستانی برادری کے لوگ اپنے ٹیلنٹ، قوت ارادی اور لگن سے امریکہ میں ہندوستان کی شان بڑھا رہے ہیں۔ آپ سب، ہمارے تعلقات کی اصلی طاقت ہیں۔
آج آپ کو دیے گئے اعزاز کے لیے میں صدر بائیڈن اور ڈاکٹر جل بائیڈن کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا جتنا شکریہ ادا کروں، اتنا کم ہے۔
دوستوں،
ہندوستان اور امریکہ، دونوں کے سماج اور نظام جمہوری اقدار پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے آئین، اس کے پہلے تین الفاظ، اور جیسا صدر بائیڈن نے ابھی جس کا ذکر کیا – ’’وی دا پیپل‘‘ ہم دونوں ملک اپنی تکثیریت پر فخر کرتے ہیں۔
ہم ’’سرو جن ہتائے سرو جن سکھائے‘‘ اس بنیادی اصول میں یقین رکھتے ہیں۔ پوسٹ کووڈ دور میں ورلڈ آرڈر، ایک نئی شکل لے رہا ہے۔ اس دور میں ہندوستان اور امریکہ کی دوستی پوری دنیا کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ہوگی۔ گلوبل گڈ کے لیے، عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے، دونوں ملک ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ ہماری مضبوط اسٹریٹجک پارٹنرشپ، ڈیموکریسی کی طاقت کی واضح مثال ہے۔
دوستوں،
اب سے کچھ ہی دیر میں صدر بائیڈن اور میں ہند-امریکی تعلقات، اور نئے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیل سے بات چیت کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی ہماری بات چیت بہت ہی مثبت اور مفید رہے گی۔ آج دوپہر کو مجھے یو ایس کانگریس سے ایک بار پھر خطاب کرنے کا موقع ملے گا۔ اس اعزاز کے لیے میں آپ کا تہ دل سے شکر گزار ہوں۔
میں یہی امید کرتا ہوں، اور 140 کروڑ ہندوستانی بھی یہی امید کرتے ہیں کہ ہندوستان کا ترنگا، اور امریکہ کا ’’اسٹارز اینڈ اسٹرائپس‘‘ ہمیشہ نئی بلندیاں چھوتے رہیں۔
صدر بائیڈن، ڈاکٹر جل بائیڈن،
ایک بار پھر، آپ کی والہانہ دعوت کے لیے، آپ کے گرمجوشی بھرے استقبال اور مہمان نوازی کے لیے، میں آپ کا اور 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جے ہند۔
گاڈ بلیس امیرکا۔
بہت بہت شکریہ۔