Quoteعقیدے اور روحانیت سے لے کر سیاحت تک، زراعت سے لے کر تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی تک، مدھیہ پردیش ایک شاندار مقام ہے‘‘
Quote’’عالمی معیشت پر نظر رکھنے والے اداروں اور معتبر افراد و اداروں کا ہندوستان پر بے مثال اعتماد ہے‘‘
Quote’’ریفارم، ٹرانسفارم اور پرفارم‘‘ کا راستہ ہندوستان نے 2014 سے شروع کیا ہے
Quote’ایک مستحکم حکومت، ایک فیصلہ کن حکومت، صحیح ارادوں کے ساتھ چلنے والی حکومت، بے مثال رفتار سے ترقی کو ظاہر کرتی ہے‘‘
Quoteوقف شدہ مال بردار راہداری، صنعتی راہداری، ایکسپریس وے، لاجسٹک پارکس، یہ نیو انڈیا کی شناخت بن رہے ہیں‘‘
Quote’’پی ایم گتی شکتی ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا ایک قومی پلیٹ فارم ہے جس نے قومی ماسٹر پلان کی شکل اختیار کر لی ہے‘‘
Quote’’ہم نے اپنی قومی لاجسٹک پالیسی کو نافذ کیا ہے جس کا مقصد ہندوستان کو دنیا کا سب سے مسابقتی لاجسٹکس بازار بنانا ہے‘‘
Quote’’مدھیہ پردیش میں آنے والے سرمایہ کاروں سے میں اپیل کرتا ہوں کہ وہ پی ایل آئی اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں‘‘
Quote’’حکومت نے کچھ دن پہلے گرین ہائیڈروجن مشن کو منظوری دی تھی جس سے تقر

نمسکار

مدھیہ پردیش  انویسٹر سمٹ کے لئے  آپ سبھی  انویسٹر س کا ،صنعت کاروں  کا بہت بہت خیر مقدم ہے۔ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں  مدھیہ پردیش کا رول بہت اہم ہے۔ اعتماد اور عقیدہ ،  روحانیت  سے لے کر سیاحت تک ایگری کلچر سے لے کر ایجوکیشن  اور اسکل ڈیولپمنٹ  تک مدھیہ پردیش آج بھی ہے ،غضب  بھی ہے اور  بیدار  بھی ہے ۔

ساتھیو !

مدھیہ  پردیش میں یہ سمٹ ایسے وقت میں  ہورہی  ہے جب ہندوستان میں آزادی کا امرت کال شروع ہوچکا ہے۔  ہم سبھی مل  کر ترقی یافتہ  بھارت کی تعمیر کےلئے سرگرم عمل ہیں اور جب ہم ترقی یافتہ  ہندوستان کی بات کرتے ہیں ،تو یہ صرف ہماری امنگ نہیں  ہے بلکہ یہ ہرہندوستانی کا عہد ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم بھارتی  ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہرادارے ، ہر ایکسپرٹ اس کو لے کر   پرامید دیکھ  رہا ہے ۔

دوستو!

 بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف  یہ دیکھتا ہے کہ ہندوستان  عالمی معیشت میں  ایک درخشاں مقام اور منزل ہے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ہندوستان  کئی دیگر ملکوں کی بہ نسبت عالمی نوعیت کی مشکلات سے نمٹنے کے لئے بہتر پوزیشن میں ہے ۔ یہ اس وجہ سے ہے کیونکہ ہندوستان کی  مضبوط  میکرو معاشی   بنیادیں  ہیں ۔ او ای سی ڈی   کا کہنا ہے کہ  ہندوستان کا اس سال  جی-20  گروپ میں   سب سے تیز  ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار  ہوگا۔مورگین  اسٹینلے کے مطابق ہندوستان  اگلے چار پانچ سال میں دنیا  کی تیسری سب سے بڑی معاشی طاقت بننے کی طر ف گامزن ہے۔ میک کنسے کے  سی ای او نے کہا ہےکہ  یہ نہ  صرف ہندوستان کی دہائی ہے بلکہ ہندوستان کی صدی ہے۔ اداروں  اور بھروسے مند  لوگوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان پر عالمی معیشت    کا غیر معمولی اعتماد ہے۔اسی  طرح کے امیدافزا خیالا ت عالمی سرمایہ کاروں کی طرف  بھی پیش کئے گئے ہیں۔ حال ہی میں ایک پروقار  بین الاقوامی بینک نے  ایک سروے  کرایا ہے ،انہوں نے یہ پایا کہ سرمایہ کاروں کی اکثریت  ہندوستان کو ترجیح  دیتی ہے۔ آج  ہندوستان  ریکارڈ توڑ ایف ڈی آئی حاصل کررہا ہے ۔ ہمارے بیچ  آپ کی موجودگی  بھی اس جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔

دوستو!

ہندوستان کے لئے یہ مثبت رائے  مضبوط جمہوریت ، نوجوانوں کی آبادی  اور  سیاسی استحکام   کی وجہ سے ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر ہندوستان  ایسے فیصلے کررہا ہے جس سے کاروبار کرنا آسان  ہورہا ہے اور زندگی  آسان ہوتی جارہی ہے ۔ایک صدی میں آنے والے بحران کے دوران  ہم نے اصلاحات کا راستہ اختیار کیا ۔ ہندوستان اب اصلاحات کے راستے  پر چل پڑا ہے اور 2014 کے بعد سے  تبدیلی اور کارکردگی کا راستہ اپنا رہا ہے ۔ آتم نربھر بھارت ابھیان نے  بہت زیادہ تقویت ہم کو بخشی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہندوستان سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش منزل بن گیا ہے۔

ساتھیو!

ایک مضبوط سرکار ، ایک فیصلہ کرنے والی سرکار، صحیح نیت سے چلنے والی سرکار ،ترقی کوغیر معمولی اور  تیز رفتار  دے کر دکھاتی ہے ۔ ملک کے لئے ہرضروری فیصلے  اتنے  ہی تیزی سے لئے جاتے ہیں ۔آپ نے بھی دیکھا ہے کہ کیسے گزشتہ 8 برسوں میں  ہم نے اصلاحات کی رفتار اور اسکیل کو لگاتار بڑھا یا ہے ۔ بینکنگ سیکٹر میں ری کیپٹلائزیشن  اور  گورننس سے جڑی اصلاحا ت ہوں ۔ آئی وی سی جیسا ماڈرن  ریزولیشن ورک بنانا ہو ۔جی ایس ٹی کی شکل میں  ون نیشن  ون ٹیکس  جیسا سسٹم بنانا ہو ، کارپوریٹ ٹیکس کو عالمی سطح  پر مسابقتی بنانا ہو ،ساورن ویلتھ فنڈز اور پنشن فنڈ کو  ٹیکس سے چھوٹ ہو ، متعدد سیکٹرز میں  خود بہ خودروٹ سے 100فیصد ایف ڈی آئی کی  پرمیشن دینا ہو ،چھوٹی چھوٹی اقتصادی غلطیوں  کو ڈی کریمنلائز کرنا ہو  ایسی متعدد اصلاحات  کے توسط سے ہم نے سرمایہ کاری کے راستے سے کئی روڑے  ہٹائے ہیں ۔ آج کا نیا بھارت اپنے پرائیویٹ سیکٹر کی طاقت  پر بھی اتنا ہی بھروسہ  کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔  ہم نے دفاع   ، کانکنی اور خلاء جیسے متعدد کلیدی سیکٹروں کو  بھی پرائیویٹ سیکٹر کے لئے کھول دیا ہے ۔درجنوں  مزدور وں سے متعلق قوانین کو چار کوڈس  میں  شامل کرنا بھی اپنے آپ میں  ایک بہت بڑ ا قدم ہے۔

ساتھیو!

عمل آوری کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے تو مرکز اور ریاست دونوں کی سطح  پر غیر معمولی کوششیں چل رہی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصےسے تقریباََ 40 ہزار عمل آوریوں کو ہٹایا جاچکا ہے۔ حال ہی میں ہم نے نیشنل سنگل ونڈوسسٹم شروع کیا ہے،جس سے مدھیہ پردیش  بھی جڑ چکا ہے۔اس سسٹم کے تحت ابھی تقریباََ 50 ہزار منظوریاں دی جاچکی ہیں۔

ساتھیو!

ہندوستان کا جدید ہوتا ہوا بنیادی ڈھانچہ ، ملٹی ماڈل ہوتا ہواب بنیادی ڈھانچہ  بھی سرمایہ کاری کے امکانات کو   جنم دے رہا ہے۔ آٹھ سال میں  ہم نے  قومی شاہراہ کی تعمیر کی رفتار کو دوگنا کیا ہے۔اس دوران  ہندوستان میں  آپریشنل ائیر پورٹس کی   تعداد دوگنی ہوچکی ہے۔ ہندوستان کی  پورٹس  ہینڈلنگ کیپسٹی  اور پورٹ  ٹرن اراؤنڈ میں  غیر معمولی سدھار آیا ہے۔ڈیڈی کیٹڈ فریٹ کاریڈورس  ، ایکسپریس ویز ، لاجسٹکس  پارکس   ، یہ نئے ہندوستان کی پہچان بنتے جارہے ہیں  ۔ پی ایم گتی شکتی  نیشنل  ماسٹر پلان کی شکل میں  پہلی بار ہندوستان میں بنیادی  ڈھانچے کی تعمیر کا ایک قومی  پلیٹ فارم ہے ۔اس  پلیٹ فارم  پر ملک کی سرکاروں ، ایجنسیوں  ،سرمایہ کاروں  سے جڑا اپڈیٹڈ  ڈاٹا جڑا  رہتا ہے ۔ ہندوستان دنیا کے سب سے  مسابقتی لاجسٹک مارکیٹ  کی شکل میں اپنی شناخت بنانے کے لئے  عہدبستہ ہے۔اس مقصدکےساتھ ہم نے اپنی نیشنل لاجسٹک پالیسی لاگو کی ہے۔

ساتھیو!

بھارت اسمارٹ فون ڈاٹا کنزمشن  میں  نمبر ایک ہے ۔ بھارت  گلوبل  فنٹیک میں  نمبر ایک ہے۔ بھارت آئی ٹی – بی پی این  آؤٹ سورسنگ ڈسٹری بیوشن میں نمبر ایک ہے۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا ایجوکیشن مارکیٹ اور تیسری بڑی آٹو مارکیٹ ہے۔ بھارت کے بہترین ڈجیٹل  بنیادی ڈھانچے کو لے کر آج ہر کوئی   یقین سے بھرا ہوا ہے ۔ یہ گلوبل ترقی کے اگلے مرحلے کے لئے  کتنا ضروری ہے ، یہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں ۔ ہندوستان ایک طرف گاؤں گاؤں تک  آرٹیفیشل  فائیور نیٹ ورک  پہنچا رہا ہے ،وہیں تیزی سے 5 جی نیٹ ورک کو وسعت دے رہا ہے ۔فائیوجی سے سے ہر صنعت اور صارف کے لئے انٹر نیٹ آف تھنکس سے  لے کر اے آئی تک جو بھی نئے مواقع بن رہے ہیں وہ ہندوستان میں ترقی کی رفتار کو اور تیز کرے گا۔

ساتھیو!

ان تمام کوششوں سے ہی آج میک ان انڈیا کو نئی طاقت مل رہی ہے ۔ مینوفیکچرنگ کی دنیا میں بھارت تیزی سے  اپنا دائرہ وسیع کررہا ہے ۔ پیداوار سے جڑی ترغیبات اسکیموں کے تحت ڈھائی لاکھ کروڑروپے سے زیادہ کا  انسینٹو ز  کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ یہ اسکیم دنیا بھر کے  مینوفیکچرز میں   مقبو ل ہورہی ہے ۔اس اسکیم کے تحت اب تک الگ الگ سیکٹرز میں لگ بھگ  چار لاکھ کروڑروپے کا پروڈکشن ہوچکا ہے۔  مدھیہ پردیش میں اس اسکیم کی وجہ سے سیکڑوں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئی ہے۔ مدھیہ پردیش کو بڑا فارما ہب  بنانے میں بڑا  ٹیکسٹائل ہب بنانے میں اس اسکیم کی بھی اہمیت ہے ۔ میرا مدھیہ پردیش اور  آرہے انوسٹرز سے   یہ التجا ہے کہ  پی ایل آئی اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔

ساتھیو!

آپ  سبھی کو گرین توانائی سے لے کر ہندوستان کی امنگوں سے  بھی جڑنا چاہئے ۔کچھ دن  پہلے ہی ہم نے مشن  گرین ہائڈ روجن کو منظوری دی ہے ۔ یہ لگ بھگ آٹھ لاکھ کروڑروپے کی سرمایہ کاری کے امکانات کو لے کر آرہی ہے ۔ یہ صرف ہندوستان کے لئے ہی نہیں بلکہ عالمی مانگ کو پورا کرنے کا ایک موقع ہے ۔ ہزاروں کروڑروپے کی ترغیبات   کا بندوبست اس مہم کے تحت کیا گیا ہے۔آپ اس امنگ بھرے مشن میں  بھی اپنا رول ضرور  نبھا سکتے ہیں اور اس  کے امکانات کا پتہ لگاسکتے ہیں۔

ساتھیو!

صحت ہو ، زراعت ہو ،تغذیہ ہو ، ہنر مندی ہو، اختراع ہو ، ہر لحاظ سے ہندوستان میں نئے امکانات کآپ کا انتظار کررہے ہیں۔  یہ ہندوستان کےساتھ ساتھ  ایک نئے عالمی سپلائی چین کی تعمیر کا بھی وقت ہے ، اس  لئے آپ سبھی کا میں  پھر سے دلی طورپر خیر مقدم کرتا ہوں ۔ اس  سمٹ کو  میری طرف سے نیک تمنائیں ۔ مدھیہ پردیش کی صلاحیت ، مدھیہ پردیش کے عہد آپ کی ترقی میں  دو قدم آگے چلیں گے ۔ یہ میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں ۔ آپ سبھی کا بہت بہت شکریہ!

  • Jahangir Ahmad Malik December 20, 2024

    🙏🏻❣️🙏🏻🙏🏻❣️🙏🏻🙏🏻❣️
  • Deepmala Rajput November 21, 2024

    jai shree ram🙏
  • B Pavan Kumar October 13, 2024

    great 👍
  • Devendra Kunwar October 09, 2024

    🙏🏻🙏🏻🙏🏻
  • Maghraj Sau October 07, 2024

    मां दुर्गा के पंचम स्वरूप देवी स्कंदमाता के चरणों में कोटिश: नमन! सुखदायिनी-मोक्षदायिनी माता के आशीर्वाद से सबका कल्याण हो। इस अवसर पर उनसे जुड़ी एक स्तुति…
  • Shashank shekhar singh September 29, 2024

    Jai shree Ram
  • दिग्विजय सिंह राना September 20, 2024

    हर हर महादेव
  • Himanshu Adhikari September 18, 2024

    Jaaaaiiiiiii hoooo
  • Reena chaurasia September 01, 2024

    BJP BJP
  • Vijay Kant Chaturvedi June 15, 2024

    jai ho
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's industrial production expands to six-month high of 5.2% YoY in Nov 2024

Media Coverage

India's industrial production expands to six-month high of 5.2% YoY in Nov 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
I am eagerly awaiting my visit to Sonmarg, Jammu and Kashmir for the tunnel inauguration: Prime Minister
January 11, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi said that he is eagerly awaiting his visit to Sonmarg, Jammu and Kashmir for the Z-morh tunnel inauguration.

Responding to the X post of Chief Minister of Jammu and Kashmir, Shri Omar Abdullah regarding preparedness of above mentioned tunnel, Shri Modi wrote;

“I am eagerly awaiting my visit to Sonmarg, Jammu and Kashmir for the tunnel inauguration. You rightly point out the benefits for tourism and the local economy.

Also, loved the aerial pictures and videos!”