’’ترقی یافتہ بھارت کے اس روڈ میپ میں جدید انفراسٹرکچر کا بڑا رول ہے‘‘
’’ہم بھارتی ریلوے کو مکمل طور پر تبدیل کر رہے ہیں، آج ملک میں ریلوے اسٹیشنوں کو بھی ہوائی اڈوں کی طرح تیار کیا جارہا ہے‘‘
’’زراعت سے لے کر صنعتوں تک، یہ جدید انفراسٹرکچر کیرالہ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا‘‘
’’امرت کال میں سیاحت کی ترقی سے ملک کی ترقی میں کافی مدد ملے گی‘‘
’’کیرالہ میں، مدرا لون اسکیم کے حصے کے طور پر لاکھوں چھوٹے کاروباریوں کو 70 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ دیے گئے ہیں‘‘

کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین جی ، کیرالہ حکومت کے وزراء، دیگر معززین، کوچی کے میرے بھائیو اور بہنو!

آج کیرالہ کا ہر گوشہ اونم کے مقدس تہوار کی خوشی سے شرابور ہے۔ جوش و خروش کے اس موقع پر، کیرالہ کو 4600 کروڑ روپے سے زیادہ کے کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔ میں آپ سب کو Ease of Living اور Ease of Doing Business کو بڑھانے والے  ان پروجیکٹوں کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں ۔

ہم ہندوستانیوں نے آزادی کے امرت  کال یعنی کہ  آنے والے 25 سالوں میں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے ایک  بڑا عہد کیا ہے۔ ترقی یافتہ ہندوستان کے اس روڈ میپ میں جدید انفراسٹرکچر کا بہت بڑا رول ہے۔ آج کیرالہ کی اس عظیم سرزمین سے ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔

ساتھیو،

مجھے یاد ہے، مجھے جون 2017 میں کوچی میٹرو کے الووا سے پالاری وٹوم  تک کے سیکشن کا افتتاح کرنے کا موقع ملا تھا۔  کوچی میٹرو فیز ون ایکسٹینشن کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوچی میٹرو کے دوسرے مرحلے کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ کوچی میٹرو کا دوسرا فیز جے ایل این اسٹیڈیم سے انفوپارک تک جائے گا۔ یہ  ایس ای زیڈ - کوچی اسمارٹ سٹی کو ککناڈا سے بھی جوڑ دے گا۔ یعنی کوچی میٹرو کا دوسرا مرحلہ ہمارے نوجوانوں کے لیے، پیشہ ور افراد کے لیے ایک بہت بڑا  تحفہ ثابت ہونے والا ہے۔

کوچی میں پورے ملک کی شہری ترقی، ٹرانسپورٹ کی ترقی کو ایک نئی سمت دینے کا کام بھی شروع ہوا ہے۔ کوچی میں یونیفائیڈ میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو نافذ کیا گیا ہے۔ یہ اتھارٹی ٹرانسپورٹ کے تمام طریقوں کو مربوط کرنے کے لیے کام کرے گی، جیسے میٹرو، بس، واٹر وے، ان تمام کو مربوط کرنے کا کام کرے گی۔

ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی کے اس ماڈل سے کوچی شہر کو براہ راست تین فوائد حاصل ہوں گے۔ اس سے شہر کے لوگوں کے سفر کے وقت میں کمی آئے گی، سڑکوں پر ٹریفک میں کمی آئے گی اور شہر میں آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ ماحولیات کے تحفظ کے لیے، ہندوستان نے خالص صفر کا پختہ  عہد لیا ہے، یہ  اس  میں بھی مدد کرےگا، اس سے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کیا جائے گا۔

پچھلے آٹھ سالوں میں، مرکزی حکومت نے میٹرو کو شہری ٹرانسپورٹ کا سب سے نمایاں موڈ بنانے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے میٹرو کو دارالحکومت سے ریاست کے دوسرے بڑے شہروں تک پھیلا دیا ہے۔ ہمارے ملک میں پہلی میٹرو تقریباً 40 سال پہلے چلی تھی۔ اس کے بعد کے 30 سالوں میں ملک میں 250 کلومیٹر سے بھی کم میٹرو نیٹ ورک تیار  ہوپایاتھا۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک میں 500 کلومیٹر سے زائد میٹرو کا نیا روٹ تیار کیا گیا ہے اور 1000 کلومیٹر سے زائد میٹرو روٹ پر کام جاری ہے۔

ہم ہندوستانی ریلوے کو مکمل طور پر تبدیل کر رہے ہیں۔ آج ملک میں ریلوے اسٹیشن بھی ہوائی اڈوں کی طرح تیار ہو رہے ہیں۔ آج کیرالہ کو تحفے میں دیئے گئے منصوبوں میں، کیرالہ کے 3 بڑے ریلوے اسٹیشنوں کو دوبارہ تیار کرنے اور انہیں بین الاقوامی معیار کا بنانے کا منصوبہ بھی ہے۔ اب ارناکولم ٹاؤن اسٹیشن، ارناکولم جنکشن اور کولم اسٹیشن پر بھی جدید سہولیات تعمیر کی جائیں گی۔

کیرالہ کا ریل رابطہ آج ایک نئے سنگ میل پر پہنچ رہا ہے۔ ترواننت پورم سے منگلورو تک پورے ریل روٹ کو دوہراکیا جا رہا ہے۔ یہ عام مسافروں کے ساتھ ساتھ کیرالہ کے عقیدت مندوں کے لیے بھی ایک بڑی سہولت ہے۔اٹّومانور- چنگاونم-کوٹایم ٹریک کو دوہرا کرنے سے بھگوان آیاپا کے درشن میں بہت آسانی ہوگی۔ یہ لاکھوں عقیدت مندوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو اب پورا ہو گیا ہے۔ یہ ملک اور دنیا بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے ایک خوشی کا موقع ہے جو سبریمالا کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ کولم-پُنلور سیکشن کی بجلی کاری سے اس پورے خطے میں آلودگی سے پاک، تیز رفتار ریل سفر ممکن ہو سکے گا۔ اس سے مقامی لوگوں کی سہولت کے ساتھ اس مشہور سیاحتی مقام کی کشش میں بھی اضافہ ہوگا۔ کیرالہ میں تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کے مختلف انفراسٹرکچر پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔ یہ جدید انفراسٹرکچر کیرالہ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا، زراعت سے لے کر صنعتوں تک، ان سب کو  توانائی ملے گی۔

مرکزی حکومت کیرالا کی کنکٹویٹی پر بہت زور دے رہی ہے۔ ہماری حکومت نیشنل ہائی وے-66، جسے کیرالہ کی لائف لائن کہا جاتا ہے، کو بھی 6 لین میں تبدیل کر رہی ہے۔ اس پر 55000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہو رہے ہیں۔ جدید اور بہتر رابطوں سے سیاحت اور تجارت کو سب سے زیادہ فائدہ ملتا ہے۔ سیاحت ایک ایسی صنعت ہے، جس میں غریب، متوسط ​​طبقہ، گاؤں، شہر، سب شامل ہوتے ہیں، سب کماتے ہیں۔ آزادی کے امرت کال میں سیاحت کی ترقی سے ملک کی ترقی میں بہت مدد ملے گی۔

مرکزی حکومت بھی سیاحت کے شعبے میں انٹرپرینیورشپ کے لیے کافی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ مدرا اسکیم کے تحت بغیر گارنٹی کے 10 لاکھ روپے تک کے قرض دستیاب ہیں۔ کیرالہ میں اس اسکیم کے تحت لاکھوں چھوٹے کاروباریوں کو 70 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مدد دی گئی ہے۔ ان میں سے بہت سے سیاحت کے شعبے  سے وابستہ  ہیں۔

یہ کیرالہ کی خاصیت رہی ہے، یہاں کے لوگوں کی خاصیت یہ رہی ہے کہ دیکھ بھال اور حساسیت یہاں کے معاشرے کی زندگی کا حصہ ہے۔ کچھ دن پہلے مجھے ہریانہ میں ماں امرتا نند مائی جی کے امرتا ہسپتال کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔ مجھے امرتانندمائی اماں کا شفقت سے بھر پور آشیرواد حاصل کرنے کا بھی  موقع نصیب ہوا۔ آج میں کیرالہ کی سرزمین سے ایک بار پھر اظہار تشکر کرتا ہوں۔

ساتھیو، ہماری حکومت سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے بنیادی اصول پر کام کر کے ملک کی ترقی کر رہی ہے۔ آزادی کے اس امرت  کال میں، ہم سب مل کر ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے راستے کو مضبوط کریں گے، اسی خواہش کے ساتھ،پھر ایک بار آپ سب کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے بہت بہت مبارکباد۔ ایک بار پھر سب کو اونم مبارک ہو۔

بہت  بہت شکریہ !

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”