حالانکہ بھارت ، علامات میں نمایاں ہے ، یہ اس کے علم ودانش اور نظریات میں بستاہے ۔بھارت ، ابدیت کے لئے اپنی جستجومیں بستاہے
ہمارے مندر اورزیارت کے لئے یاترائیں ، صدیوں سے ہمارے سماج کی اقدار اورخوشحالی کی علامتیں رہی ہیں

نمسکارم!

تھریسور پورم تہوار کے موقع پر کیرالہ اور تھریسور کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو بہت بہت مبارکباد۔ تھریسور کیرالہ کے ثقافتی دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جہاں ثقافت  ہوتی ہے وہاں روایات بھی پائی جاتی  ہیں اور  فنون بھی۔ روحانیت بھی ہوتی ہے اور فلسفہ بھی۔ تہوار بھی ہوتے  ہیں اور خوشیاں بھی۔ مجھے خوشی ہے کہ تھریسور اس وراثت اور شناخت کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ سری  سیتا راما سوامی مندر کئی سالوں سے اس سمت میں ایک متحرک مرکز کے طور پر کام کر رہا ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس مندر کو اب مزید روحانی  اہمیت کاحامل  اور عظیم الشان بنا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سونے کی ملمع کاری والے مندر کے مقدس  ترین مقام کو بھگوان  سری سیتھا راما، بھگوان   ایپّااور بھگوان شیو کو بھی وقف کیا جا رہا ہے۔

اور دوستو،

جہاں سری سیتا رام ہیں وہاں سری ہنومان کا نہ ہونا ناممکن ہے۔ اس لیے ہنومان جی کی عظیم الشان مورتی، جو 55 فٹ اونچی ہے، عقیدت مندوں پر اپنا آشیرواد برسائے گی۔ اس موقع پر، میں تمام عقیدت مندوں کو کمبھابھیشکم کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ خاص طور پر، میں  جناب  ٹی ایس کلیان رمن جی اور کلیان خاندان کے تمام ارکان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ مجھے یاد ہے کہ کئی سال پہلے جب آپ گجرات میں مجھ سے ملنے آئے تھے تو آپ نے مجھے اس مندر کے اثرات  اور اس سے پھیلنے والی  ہدایت کی  روشنی کے بارے میں تفصیل سے بتایا تھا۔ آج، بھگوان سری سیتا راما جی کے آشیرواد سے، میں اس مبارک موقع کا حصہ بن رہا ہوں۔ اپنے دل و دماغ، اور شعور کے ساتھ، میں محسوس کر رہا ہوں کہ میں آپ کے درمیان مندر میں ہوں اور میں روحانی خوشی بھی محسوس کر رہا ہوں۔

دوستو

تھریسور اور سری سیتا راما سوامی مندر نہ صرف عقیدے کی بلند ترین منزل  ہیں، بلکہ وہ ہندوستان کے شعور اور روح کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ قرون وسطیٰ میں جب بیرونی حملہ آور ہمارے مندروں اور علامتوں کو تباہ کر رہے تھے تو ان کا خیال تھا کہ وہ دہشت گردی کے ذریعے ہندوستان کی شناخت کو تباہ کر دیں گے۔ لیکن وہ اس بات سے غافل تھے کہ ہندوستان اگرچہ علامتوں میں نظر آتا ہے لیکن اپنے علم اور خیالات کی شکل میں زندہ  رہتا ہے۔ ہندوستان ابدیت کی تلاش میں رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان ہر چیلنج  کا سامنا کرنے کے بعد بھی زندہ ہے۔ اسی لیے ہندوستان کی روح سری سیتا راما سوامی اور بھگوان آیاپا کی شکل میں اپنے لافانی ہونے کا اعلان کرتی رہی ہے۔ اس وقت کے یہ مندر اعلان کرتے ہیں کہ ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’  کا نظریہ ہزاروں برسوں  کا لازوال نظریہ ہے۔ آج ہم آزادی کے ‘امرت کال’ میں اپنے ورثے پر فخر کرنے کا عہد لے کر اس خیال کو آگے لے جا رہے ہیں۔

دوستو

ہمارے مندر اور یاترا صدیوں سے ہمارے معاشرے کی اقدار اور خوشحالی کی علامت رہے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ سری سیتا راما سوامی مندر قدیم ہندوستان کی شان و شوکت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ آپ مندروں کی روایت کو بھی آگے بڑھا رہے ہیں جہاں معاشرے سے حاصل کردہ وسائل کو خدمت کے طور پر واپس کرنے کا نظام تھا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس مندر کے ذریعے بہت سے عوامی فلاحی پروگرام چلائے جاتے ہیں۔ میں چاہوں گا کہ مندر ان کوششوں میں ملک کے  مزید عزائم  اور پروگراموں کو شامل کرے۔ شری ان ّابھیان ہو، سوچھتا ابھیان ہو یا قدرتی کھیتی کے تئیں عوامی بیداری، آپ ان کوششوں کو مزید رفتار دے سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ سری  سیتا راما سوامی جی کا آشیرواد سب پر برسے گا اور ہم ملک کے عزائم  کی تکمیل  کی سمت میں  کام کرتے رہیں گے۔ ایک بار پھر آپ سب کو اس پرمسرت موقع پر بہت بہت مبارکباد۔

بہت شکریہ.

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi