نئی دہلی،24؍جون :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی سربراہی میں جموں وکشمیرکی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت ختم ہوگئی ہے ۔  جموں وکشمیر  کی ترقی اور  جمہوریت کو مستحکم کرنے کی سمت میں یہ میٹنگ ایک بہت ہی مثبت کوشش ثابت ہوئی ہے ۔ سبھی شرکاء نے بھارت کی جمہوریت اوربھارت کے آئین کے تئیں اپنے مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

وزیرداخلہ جناب امت  شاہ نے سبھی لیڈروں کو جموں وکشمیر کی صور ت حال میں بہتری کے بارے میں جانکاری دی ۔

وزیراعظم نریندرمودی نے  ہرپارٹی کے دلائل اورتجاویز کو پوری سنجیدگی کے ساتھ سنا اورانھوں نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ عوام کے تمام نمائندوں نے کھلے  ذہن کے ساتھ اپنے موقف اور نقطہ نظرسے جانکاری فراہم کرائی ۔ وزیراعظم نے  میٹنگ میں دواہم امورپرخصوصی زوردیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب کو جموں وکشمیر میں بنیادی سطح پرجمہوریت کو آگے لے جانے کے لئے کام کرناہوگا ۔ دوسرے یہ جموں وکشمیر کہ ہمہ گیرترقی بھی ہونی چاہیئے اور ترقی ہرخطے ہرطبقے تک پہنچنی چاہیئے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ تعاون اورعوامی شرکاء کا ایک ماحول قائم ہو۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے یہ بھی واضح کیاپنچایت اور دیگر بلدیاتی اداروں کے انتخابات جموں وکشمیر میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے ہیں اورسلامتی کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ الیکشن کے اختتام کے بعد 12ہزارکروڑروپے براہ راست پنچایتوں تک پہنچ گئے ہیں ۔ اس سے گاوؤں کی ترقی کی رفتارتیز ہوئی ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم کو جموں وکشمیر میں اسمبلی چناؤ کے جمہوری عمل سے متعلق اگلے اہم قدم کی طرف رجوع ہوناہے ۔اس کے لئے حدبندی  کے عمل کو تیزی سے پوراکرنا ہوگا ۔ تاکہ ہرخطے اورہرطبقہ اسمبلی میں مناسب سیاسی نمائندگی حاصل کرسکے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ بھی ضروری ہے کہ قبائلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں ، دلتوں اورپسماندہ لوگوں کو مناسب نمائندگی دی جائے ۔حدبندی کے عمل میں ہرایک کی شرکت سے متعلق میٹنگ میں تفصیل سے گفتگوکی گئی ۔ میٹنگ میں موجودسبھی سیاسی پارٹیوں نے اس عمل میں شرکت کرنے پر اتفاق ظاہرکیا۔

وزیراعظم نے امن اورخوشحالی کے راستے پرجموں وکشمیرکولے جانے کے لئے تمام فریقوں کے تعاون پربھی زوردیا۔ انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر تشدد کے دائرے سے باہر آرہاہے اوروہ استحکام کی طرف بڑھ رہاہے ۔ جموں کشمیرکے عوام میں نئی امید اورنیااعتماد ابھرکر سامنے آرہاہے ۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ ہم کو اس اعتماد اوربھروسے کو مستحکم کرنے کے لئے دن رات کام کرناہوگا اوراس اعتماد کو بہتربنانے کے لئے مل کرکام کرناہے ۔ آج کی میٹنگ جموں کشمیر کی ترقی اورخوشحالی کے علاوہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے ایک اہم قدم ہے ۔ میں آج کی اس میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ اداکرتاہوں ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report

Media Coverage

India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in ‘Odisha Parba 2024’ on 24 November
November 24, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in the ‘Odisha Parba 2024’ programme on 24 November at around 5:30 PM at Jawaharlal Nehru Stadium, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Odisha Parba is a flagship event conducted by Odia Samaj, a trust in New Delhi. Through it, they have been engaged in providing valuable support towards preservation and promotion of Odia heritage. Continuing with the tradition, this year Odisha Parba is being organised from 22nd to 24th November. It will showcase the rich heritage of Odisha displaying colourful cultural forms and will exhibit the vibrant social, cultural and political ethos of the State. A National Seminar or Conclave led by prominent experts and distinguished professionals across various domains will also be conducted.