وزیرا عظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ دھارواڑ واقع الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر سے دھارواڑ اور اس کے ارد گرد کے علاقے کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ مینوفیکچرنگ اور انوویشن کی دنیا میں کرناٹک کی پیش رفت کو بھی فروغ دے گا۔
مرکز وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ایک ٹوئٹ تھریڈ کے ذریعے یہ اطلاع دی کہ کرناٹک کے دھارواڑ ضلع کو الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر ملا ہے۔ یہ کلسٹر 1500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور 18000 روزگار پیدا کرے گا۔ اس سے دھارواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ریاست کی معیشت کو بھی مضبوطی ملے گی۔
مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کے ٹوئٹ تھریڈ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا:
’’اس سے دھارواڑ اور اس کے ارد گرد کے علاقے کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ یہ مینوفیکچرنگ اور انوویشن کی دنیا میں کرناٹک کی پیش رفت کو بھی فروغ دے گا۔‘‘
This will greatly benefit the people of Dharward and surrounding areas. It will also boost Karnataka’s strides in the world of manufacturing and innovation. https://t.co/gnnNNA2Gwk
— Narendra Modi (@narendramodi) March 25, 2023