وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔
ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور مقامی سطح کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے تھیرولور کے ایک کسان جناب ہری کرشن کا ’وانکم‘ سے استقبال کیا۔ تھیرو ہری کرشنن کو باغبانی اور زراعت کے محکمہ نے تربیت دی ہے۔
وزیر اعظم نے اچھی تعلیم کے بعد کاشتکاری کی طرف رجوع کرنے پر اس پڑھے لکھے کسان کی تعریف کی۔ وہ کسانوں کی بہبود سے متعلق زیادہ تر سرکاری اسکیموں اور آیوشمان بھارت یوجنا سے مستفید ہیں۔ انہوں نے نینو یوریا متعارف کرانے جیسی اختراعی اسکیموں کے لیے وزیر اعظم کی ستائش کی۔ وہ ڈرون اور دیگر جدید طریقوں کا استعمال کر رہے ہیں ۔
جدید طریقوں کو اپنانے پر اس کسان کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ’’حکومت ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے‘‘۔