بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل جناب رافیل ماریانو گروسی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے امن اور ترقی کے لیے ایٹمی توانائی کے محفوظ اورمحتاط استعمال سے متعلق ہندوستان کی مستقل عہد بستگی کو اجاگر کیا۔وزیر اعظم نے ملک کے توانائی کے مرکب کے طورپرآب و ہوا کے لئے سازگار ایٹمی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے ہندوستان کے جرأت مندانہ اہداف کو ساجھا کیا۔
ڈائریکٹر جنرل گروسی نے ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت کے طور پر، ہندوستان کے شاندار ریکارڈ کی ستائش کی۔ انہوں نے نیو کلیائی سائنس اورٹیکنالوجی میں ہندوستان کی ترقی کی تعریف کی۔انہوں نے اس سلسلے میں خاص طور پر اندرون ملک نیوکلیائی بجلی گھروں کی ترقی اوراستعمال کو نمایاں کیا ۔ انہوں نےسماجی فائدے کے لیے سول نیوکلیئر اطلاقات(ایپلی کیشنز) میں اس کے عالمی قائدانہ کردار کا اعتراف کیا ۔اس میں وہ قابل ذکر پیشرفت شامل ہے جو ہندوستان نے بنی نوع انسان کو درپیش چنوتیوں کو حل کرنے کی غرض سے ، نیو کلیائی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے میں کی ہے۔ اس میں صحت، خوراک ،پانی کےاز سر نو استعمال کے لئے اسے صاف کرنے،پلاسٹک کی آلودگی اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق چیلنج شامل ہیں۔
اس کے علاوہ چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز اور مائیکرویعنی بہت چھوٹے ری ایکٹرزکے ذریعہ سمیت،خالص صفراخراج سے متعلق وعدوں کو پورا کرنے میں نیو کلیائی توانائی کے کردار میں توسیع کئے جانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل گروسی نے آئی اے ای اے اور ہندوستان کے درمیان شاندارساجھیداری کی تعریف کی۔انہوں نے ہندوستان کے تربیت اور صلاحیت سازی سے متعلق ان پروگراموں کی ستائش کی جن سے بہت سے ممالک کوبہت مدد ملی ہے۔ دونوں فریقوں نے گلوبل ساؤتھ میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز میں توسیع کرنے کے مقصدسے ہندوستان اورآئی اے ای اے کے درمیان تعاون کےامکانات تلاش کرنے پررضامندی ظاہر کی۔