Work is on for developing 21st century attractions in Delhi: PM

نئی دہلی،28؍دسمبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ملک کا  ہر چھوٹ یا بڑا شہر  ہندوستان کی معیشت کا  ایک  ہب بننے جا رہا ہے۔ دہلی کو ، جو قومی راجدھانی ہے، اکیسویں صدی کی  شان وشوکت  کی حیثیت سے عکاسی کرنی چاہئے اور ہندوستان دنیا میں اپنی  موجودگی کا احساسا کرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس پرانے شہر کی  جدید کاری کے لئے بہت سی کوششیں کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پہلی ڈرائیور  کے بغیر  میٹرو  آپریشن  کا افتتاح کرنے اور دہلی  کے  ایئر  پورٹ ایکسپریس لائن کے لئے نیشنل کامن  موبیلٹی  کارڈ  کی توسیع  کو لانچ  کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔

جناب مودی نے کہا کہ حکومت نے  ٹیکس میں  چھوٹ دے کر  الیکٹر ک موبیلٹی کو ترغیب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجدھانی کے پرانے بنیادی ڈھانچے کو  جدید ٹیکنالوجی پر مبنی  بنیادی ڈھانچے میں  تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سینکڑوں  کالونیوں کو  ریگلورائز کے ذریعے جھگی بستی میں رہنے والے لوگوں کے لئے  بہتر زندگی کے حالات  پیدا کئے جارہے ہیں اور  پرانی سرکاری عمارتوں کو ماحول دوست جدید ڈھانچے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ دہلی  ایک پرانا سیاحتی  مقام ہے اور اس شہر میں 21 ویں صدی کی کشش کو فروغ دینے کے لئے کام جاری ہے۔ دہلی  بین الاقوامی  کانفرنس، بین الاقوامی نمائش اور بین الاقوامی  کاروباری  سیاحت کا  ایک پسندیدہ مقام بن رہا ہے۔ ملک کا سب سے بڑا  مرکز  راجدھانی کے دوارکا علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے، اسی طرح ایک بہت بڑے بھارت وندنا پارک کے ساتھ نئی  پارلیمنٹ کی عمارت کے لئے کام شروع ہوگیا ہے۔ یہ نہ صرف  دہلی کے ہزاروں لوگوں کو  روز گار فراہم کرے گا بلکہ شہر کا  چہرہ بھی بدل کر رکھ دے گا۔

 پہلی بار ڈرائیور کے بغیر میٹرو آپریشن اور  دہلی میٹرو کی ایئر پورٹ ایکسپریس لائن کے لئے  نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ کی توسیع  کا آغاز کرنے کے موقع پر  راجدھانی کے شہریوں کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ دہلی  130 کروڑ  سے زیادہ لوگوں کی ایک بڑی معاشی اور  اسٹریٹجک قوت ہے اور  اس کی  شان وشوکت  ظاہر ہونی چاہئے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi