نئی دہلی۔ 30 اپریل        وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مختلف بااختیار گروپوں کے کام کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اقتصادی اور فلاحی اقدامات پر بااختیار گروپ نے وزیر اعظم کوپی ایم غریب کلیان انّ یوجنا کی توسیع جیسے اقدامات پر وزیر اعظم کے سامنےایک پریزنٹشن دیا۔ اس  کے علاوہ اس پربھی  تبادلہ خیال کیا گیا کہ 'ون نیشن ون راشن کارڈ' پہل کی وجہ سے پورٹبلیٹی نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں مدد فراہم کی ہے۔ صف اول کے صحت کارکنان کے لئے انشورنس اسکیم میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں کام کرے تاکہ غریبوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے مفت اناج کے فوائد حاصل ہوں۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ انشورنس دعووں کے التوا کے تدارک کو تیز کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں تاکہ متوفی پر  انحصار کرنے والے  وقت پر اس کا فائدہ اٹھاسکیں۔

سپلائی چین اور لاجسٹک مینجمنٹ کی سہولت سے متعلق امور پر بااختیار گروپ نے وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق مختلف مشوروں پر ایک پریزنٹیشن دی۔ وزیر اعظم نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ سامان کی  مسلسل نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کریں تاکہ سپلائی چین میں رکاوٹوں سے بچا جاسکے۔

نجی شعبے ، این جی اوز اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ہم آہنگی سے متعلق  امور پر بااختیار گروپ نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی کہ حکومت کس طرح نجی شعبے ، این جی اوز اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ فعال شراکت میں کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے عہدیداروں سے پوچھا کہ سول سوسائٹی کے رضاکاروں کو صحت سے متعلق شعبے پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے غیرمہارت والے کاموں میں حصہ لینے سے کس طرح استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اس  کے علاوہ اس بات پربھی  تبادلہ خیال کیا گیا کہ مریضوں ، ان پر منحصر افراد اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکاروں کے مابین رابطہ قائم کرنے اور انہیں برقرار رکھنے میں این جی اوز مدد کرسکتی ہیں۔وہیں  سابقہ ​​فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے کہ وہ گھروں  میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد کے ساتھ بات چیت کرنے کےلیے کال سنٹرز کو سنبھال لیں۔   

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."