نئی دہلی،06 اکتوبر / کانگریگیشن آف دی ہولی فیملی نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو اپنے پروگرام ‘من کی بات’ کے توسط سےپیٹرون بی ایل مدر مریم تھریسا کو سنت قرار دیئے جانے پرعزت افزائی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کانگریگیشن آف دی ہولی فیملی نے وزیراعظم کو لکھے ایک خط میں کہا ‘‘میں سینئر اُدے سی ایچ ایف، کانگریگیشن آف دی ہولی فیملی کا سپریئر جنرل ، اس موقع پر آپ کو اپنے پروگرام ‘من کی بات’ کے ذریعہ فیملی پیٹرون بی ایل مدر مریم تھریسا کو سنت قرار دیئے جانے کی ستائش کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وہ ایک عظیم تصور کی حامل شخصیت، ایک سنت خاتون، ایک عظیم صوفی تھیں جنھوں نے متعدد مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے مشن کی تکمیل کی تھی۔ آپ نے نئے ہندوستانی سنت مریم تھریسا کے تئیں سچے دل سے ستائش کا اظہار کیا ہے، جنھوں نے محبت اور امن کو فروغ دیا نیز تعلیم کے ذریعہ بھی گردو نواح کے خاندانوں کی ترقی کے لیے بہت جانفشانی کی۔ اس طرح، انہوں نے قوم کی تعمیر میں بڑی خدمات انجام دیں۔ عزت مآب مودی جی، ‘من کی بات’ کے توسط سے آپ کا ستائشی پیغام دل کو چھو لینے والا تھا اور اسے ہمارے گروپ اور گرد و نواح کے سبھی لوگوں نے بہت سراہا تھا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ میں مریم تھریسا کو سنت قرار دیئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘‘یہ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات ہے کہ آئندہ 13 اکتوبر کو ہز ہولی نیس پوپ فرانسس بہن مریم تھریسا کو سنت قرار دیں گے۔ میں بہن مریم تھریسا کو دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ہندوستان کے شہریوں اور خاص طور پر ، اپنے عیسائی بھائیوں اور بہنوں کو اس حصولیابی کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔’’