عالی مرتبت،

میں آپ سب کی طرف سے پیش کی  گئی قیمتی تجاویز اور مثبت خیالات کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہندوستان کی تجاویز کے حوالے سے، میری ٹیم آپ کے ساتھ تمام تفصیلات مشترک کرے گی اور ہم تمام موضوعات پر ایک مقررہ وقت میں آگے بڑھیں گے۔

عالی مرتبت،

ہندوستان اور کیریکوم ممالک کے درمیان تعلقات ہمارے مشترکہ ماضی کے تجربات، آج کی ہماری مشترکہ ضروریات اور مستقبل کے لیے ہماری مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں۔

ہندوستان ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ اپنی تمام کوششوں میں، ہم نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات اور اس کی ترجیحات پر توجہ مرکوز کی ہے۔

ہندوستان کی صدارت میں، پچھلے سال،جی20 گلوبل ساؤتھ کی آواز بن کر ابھرا۔ کل، برازیل میں بھی، میں نے عالمی برادری سے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا۔

مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان اور ہمارے تمام کیریکوم دوست اس بات پر متفق ہیں کہ عالمی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔

انہیں اپنے آپ کو آج کی دنیا اور آج کے معاشرے کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے۔ اس کو حقیقت بنانے کے لیے، کیریکوم کے ساتھ قریبی تعاون اور کیریکوم کا تعاون بہت ضروری ہے۔

عالی مرتبت،

آج کی ہماری میٹنگ میں جو فیصلے کیے گئے، ان سے ہر شعبے میں ہمارے تعاون میں نئی​​جہتیں شامل ہوں گی۔ ہندوستان- کیریکوم جوائنٹ کمیشن اور جوائنٹ ورکنگ گروپس ان کو نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ہمارے مثبت تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے، میں تجویز کرتا ہوں کہ تیسری کیریکوم چوٹی کانفرنس ہندوستان میں منعقد کی جائے۔

ایک بار پھر، میں صدر عرفان علی، وزیر اعظم ڈکن مچل، کیریکوم سیکریٹریٹ اور آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi